بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی وائی ایس پی سے ملاقات: شہر کے اہم مسائل حل کرنے کی مانگ

بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی وائی ایس پی سے ملاقات: شہر کے اہم مسائل حل کرنے کی مانگ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 3 جنوری،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے ایک وفد نے سکریٹری جنرل عتیق الرحمٰن منیری کی قیادت میں آج  اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی اور ڈی وائی ایس پی بیلی ایپا سے ملاقات کی اور اے سی کو میمورنڈم پیش کیا۔

اس موقع پر وفد کی طرف سے شہر کے اہم مسائل حل  کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا گیا کہ شہر میں قومی شاہراہ کا توسیعی کام، مچھلی مارکیٹ کی منتقلی کا کام، اتی کرم  کا مسئلہ، یو جی ڈی کا کام اور کچرا نکاسی کا مسئلہ جوں کا توں باقی ہے  ۔ وفد نے اے سی سے گذارش کی کہ ان مسائل کی طرف توجہ دی جائے اور اسے پہلی فرصت میں حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

اس موقع پر اس وفد نے ڈی وائی ایس پی سے بھی درخواست کی کہ قومی شاہراہ کا کام مکمل ہونے تک بی ایس این ایل ٹاور سے نوائط کالونی تکٹرافک  پولس کو تعینات کیا جائے تاکہ یہاں ٹرافک قابو میں ہو اور حادثات  ہونے سے روکا جاسکے۔

اس وفد میں بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سابق سکریٹری جنرل محمد یونس قاضیا، محمد یاسین عسکری ، محمد صادق پلّور،   عبدالسمیع کولا،  عبدالعلیم قاضیا، محمد حبیب محتشم، جاوید کولا، عمار قاضیا، مناظر حسین سکری اور دیگر لوگ موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے وفد سے مسائل کے حل میں ہونے والی تاخیر کے تعلق سے  وضاحت  پیش کی اور ان مسائل کو  جلد سے جلد حل کرنے کا یقین دلایا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے ایک وفد نے کاروار پہنچ کر ضلع کے ڈی سی اور ایس پی سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں شہر کے اہم مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کی مانگ کی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*