بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بوڑھے والدین کو اکیلا چھوڑنے والوں کے خلاف بھٹکل پولس کرے گی کارروائی

بوڑھے والدین کو اکیلا چھوڑنے والوں کے خلاف بھٹکل پولس کرے گی کارروائی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 5 فرروری،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل پولس نے عمر رسیدہ افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ان کی زندگی کو پرسکون بنانے کی غرض سے مٹھلی گرام پنچایت میں کل صوموار کو ایک نشست منعقد کی۔

اس موقع پر بھٹکل ٹاؤن پی ایس آئی مسٹر کسومدھارا نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’والدین کتنی تکلیفیں سہہ کر اپنے بچوں کو بڑا بناتے ہین لیکن نتیجے میں چند بد نصیب اولاد ایسی ہوتی ہے جو انہیں اکیلا چھوڑ جاتی ہے یا پھر انہیں اپنے سے دور کر دیتی ہے‘‘۔ پی ایس آئی نے کہا کہ اگر پولس کی نظر میں ایسا کوئی معاملہ آتا ہے تو ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

انہوں نے عمر رسیدہ افراد سے کہا کہ اگر آپ کو کسی سے بھی ایسی پریشانی ہوتی ہے تو فوری طور پر پولس تھانہ کو اس کی اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔

اس نشست میں موجود معمر افراد نے بھی اپنا دکھڑا پولس کے سامنے رکھا جسے سن کر پولس نے سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی۔

نشست کے آخر میں پولس انتظامیہ نے معمر افراد کو خوشی کے ساتھ زندگی گزارنے کی صلاح دی اور ایسی نشستوں کو ماہانہ منعقد کرنے کی خبر دی۔

اس موقع پر مٹھلی پنچایت کے پی ڈی او مسٹر راجشیوری چنداور، ایکزیکیٹیو افسر چکّنا منے، پنچایت ممرب منجوناتھ نائک اور بھٹکل ٹاؤن پولس محکمہ کے اہلکار موجود تھے۔

x

Check Also

بھٹکل میں صبح چھوٹ کے اوقات میں گاڑیوں پر پابندی  کے خلاف ایس ڈی پی آئی نے سونپا میمورنڈم

بھٹکل: 10 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) چودہ روزہ لاک ڈاؤن کے دوران ...