بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل کے معروف شاعر عبداللہ رفیق داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

بھٹکل کے معروف شاعر عبداللہ رفیق داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 4 دسمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بے باکی اور سماجی برائیوں پر طنز کے لئے  مشہور ، بیک وقت اردو اور نوائطی زبان میں شاعری کرنے والے بھٹکل کے معروف شاعر  عبداللہ رفیق آج شام کے وقت اپنی عمر کی 82 بہاریں گذار کر انتقال کر گئے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

مرحوم عبداللہ رفیق  تحریک اسلامی بھٹکل سے وابستہ  تھے ۔ انہوں بہت سی نظمیں اور نوائطی گیت لکھے جن میں  ’ول اشے باقی مگر دور زلون گیلاہا، ’دولتے سری ایلو انقلاب‘ ، دم دوکل بندا پوکل‘ عبد اللہ رفیق کے ایسے شاہکار گیت ہیں جن میں انہوں نے بھر پور انداز کا شاعرانہ طنز کیا ہے۔

مرحوم  ادھر کئی سالوں سے علیل چل رہے تھے اور حنیف آباد میں واقع اپنے گھر میں ہی صاحب فراش ہوگئے تھے۔

ان کی نماز جناز ہ آج رات قریب 09:30 بجے تنظیم مسجد نوائط کالونی میں اد کیے جانے کی امید ہے۔

اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے۔ ان کے پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے اور قوم و ملت کو ان کا نعم البدل نصیب فرمائے۔ آمین

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*