بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی طرف سے مخدوم کالونی میں نصب پینے کے پانی کے پلانٹ کا قاضی صاحبان کے ہاتھوں ہوا افتتاح

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی طرف سے مخدوم کالونی میں نصب پینے کے پانی کے پلانٹ کا قاضی صاحبان کے ہاتھوں ہوا افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 8 مارچ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے بی ایم جے دبئی کے تعاون کے ساتھ لگائے گئے پینے کے پانی کے پلانٹ کا آج صبح بھٹکل کے قاضی صاحبان کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے یوتھ فیڈریشن کی طرف سےکیے جانے والے سماجی کاموں کی سراہنا کی اور کہا کہ پانی پلانے کا کام بہت ہی ثواب والا  کام ہے انہوں نے آپسی تعاون اور مدد  میں اللہ کی مدد شامل رہنے کی بھی بات کہی اور اسی طرح سے مل جل کر کام کرنے کی صلاح دی۔

صدر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن جناب مولانا عزیز الرحمان رکن الدین ندوی نے اس موقع پر بھٹکل میں اس سے قبل غوثیہ محلے میں  لگائے گئے پانی کے پلانٹ کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ایک اور پلانٹ کا افتتاح انشاء اللہ سنیچر کے روز مدینہ کالونی میں ہونے جارہا ہے جبکہ  ایک اور پلانٹ کے لیے بھٹکل بازار میں جگہ  تلاش  کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ غوثیہ محلہ میں قائم پینے کے پانی  کے پہلے یونٹ کے لئے بھٹکل مسلم جماعت  منطقۃ الشرقیہ دمام،سعودی عربیہ   نےتعاون  کیا تھا آج مخدوم کالونی کے دوسرے یونٹ کے لئے بھٹکل مسلم جماعت دبئی کا تعاون حاصل رہا۔ مدینہ کالونی  میں سنیچر  کو  افتتاح  ہونے والےتیسرے یونٹ کے لئے جناب عتیق الرحمن مُنیری  نے اپنی والدہ محترمہ کے  ایصال ثواب کے لئے   تعاون کیا ہے۔

اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم کے  صدر ایس ایم سید پرویز،    بھٹکل مسلم جماعت دبئی کی طرف  سے مولوی ارشاد افریقہ ندوی اور جناب  ثناء اللہ شاہ بندری،   فیڈریشن کے  جنرل سکریٹری  جناب عُمیر رکن الدین،  سابق صدر جناب امتیاز اُدیاور ،  سابق جنرل سکریٹری محمد نصیف خلیفہ، فیڈریشن کے  سماجی سکریٹری قیصر محتشم،  اسپورٹس سکریٹری محمد طلحہ،میونسپال کونسلر جناب  اسماعیل اِ مشاد مختصر،  مخدوم کالونی کی شاہین اسپورٹس سینٹر  کے صدر جناب  سمیع اللہ اِٹل، الہلال اسپورٹس سینٹر کے  جنرل سکریٹری  روشن  کندن گوڈا اور مون اسٹار کے صدر  جناب محمد یوسف بیلّی اور دیگر حضرات موجود تھے۔

قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کی دعا پر یہ افتتاحی نشست اختتام کو پہنچی۔

 

 

x

Check Also

عید الفطر کی نماز کے تعلق سے قاضی صاحبان کا نیا اعلان: اپنی جگہوں پر ہی نماز ادا کرنے کی اپیل

بھٹکل: 13 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کل انشاء اللہ عید ...