بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے کوکن ریلیف کے لیے تعاون کی اپیل : کل جمعہ نماز بعد چادر وصولی کا ہوگا اہتمام

مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے کوکن ریلیف کے لیے تعاون کی اپیل : کل جمعہ نماز بعد چادر وصولی کا ہوگا اہتمام

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 29 جولائی 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو/پریس ریلیز) انسانی آبادیوں پر قدرتی آفات کے نتیجے میں جو مصیبت آتی ہے مجلس اصلاح و تنظیم  بھٹکل نے ایسے مصیبت زدگان کی امداد کے لیے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور تنظیم ریلیف کی ان  خدمات سے ملک کے مختلف علاقوں کے لوگ مستفید ہوئے ہیں۔

اس بار ریاست کرناٹک سے ملحقہ  مہاراشٹر کے کوکن خصوصاً چپلون، مہاڈ وغیرہ میں حالیہ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب آیا ہے اس سے زبردست تباہی ہوئی ہے پانی اترنے  کے بعد کا منظر ناقابل بیان ہے مقامی ذمہ داران کے مطابق ہزاروں کروڑ روپے کی املاک  تباہ ہوئی ہیں سیکڑوں رہائشی مکانات زمیں بوس ہوئے ہیں۔ مہاڈ اور چپلون میں نہ کوئی گھر بچا ہے نہ کوئی دکان سلامت ہے پورا علاقہ سیلاب کی وجہ سے خوفناک منظر پیش کر رہا ہے ایسے مصیبت زدگان کی مدد کرنا ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے ۔

اس لیے ہمیشہ کی طرح تنظیم نےان کی مدد کے لئے بڑے پیمانے پرریلیف کام کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے جس کے لیے مقامی طور پر سب سے پہلے کل تمام جامع و جمعہ مساجد میں چادر وصولی کا اہتمام کیا جائے گا پھر اس کے بعد محلہ وار وصولی بھی کی جاۓ گی۔

ان کے لیے تنظیم نے عوام کو دل کھول کر خیرات کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے معیار میں دن بدن ہورہا ہے اضافہ: نئے تعلیمی سال کے لیے داخلے ہیں جاری

بھٹکل: 11 ستمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (اے ...