بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن ویمن کالج میں اس تعلیمی سال سے شروع ہونگے بی بی اے ،بی سی اے اور ایم اے  انگلش کے کورسس: پاس پڑوس کی مسلم طالبات بھی لے سکتی ہیں داخلہ۔ صدر انجمن  

انجمن ویمن کالج میں اس تعلیمی سال سے شروع ہونگے بی بی اے ،بی سی اے اور ایم اے  انگلش کے کورسس: پاس پڑوس کی مسلم طالبات بھی لے سکتی ہیں داخلہ۔ صدر انجمن  

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 19 مئی،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) "انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے ادارے انجمن ویمن کالج میں اس سال سے بی بی اے، بی سی اے اور ایم اے انگلش کے کورسس کا آغاز ہورہاہے جن میں بھٹکل کی طالبات سمیت پاس پڑوس کی طالبات بھی حجاب کے ساتھ داخلہ لے سکتی ہیں”۔اس کی اطلاع صدر انجمن جناب مزمل قاضیا نے دی وہ آج یہاں انجمن  میں اخباری کانفرنس سے مخاطب تھے۔

انہوں نےکہا کہ ان کورسس کے آغاز کے لیے تمام ضروری کارروائیاں کی جاچکی ہیں اور امید ہے کہ اس میں اچھے داخلے ہونگے اور قوم کی بیٹیاں ان اعلیٰ تعلیمی کورسس سے اچھے ماحول میں حجاب کے ساتھ فائدہ اٹھائیں گیں۔

صدر انجمن نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ  اگر پاس پڑوس کے علاقوں کی لڑکیاں  داخلہ لینا چاہتی ہیں تو ان کے لیے ٹیمپو کا انتظام ہوگا۔

اس موقع پر جنرل سکریٹری انجمن جناب اسماعیل صدیق صاحب نے کہا کہ انجمن کے متعلق سوشیل میڈیا پر جو بھی خبریں پھیلائی جاتی ہیں وہ بالکل بے بنیاد ہیں  ان پر بھروسہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن کی فیس بالکل ہی معقول ہے اگر کوئی اطمینان کرنا چاہتا ہے تو اپنے اطمینان کے لیے وہ انجمن کے دفتر آکر اس سلسلے میں پوچھ تاچھ کرسکتا ہے ۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*