بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن ڈگری کالج میں ایڈز کے تعلق سے بیداری پروگرام

انجمن ڈگری کالج میں ایڈز کے تعلق سے بیداری پروگرام

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 02 دسمبر، 2021  (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن ڈگری کالج میں بدھ کے روز انجمن ڈگری کالج کے این ایس ایس یونٹ اور ریڈ ربن ونگ کے اشتراک سے ایڈز بیداری پر ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں بھٹکل تعلقہ اسپتال کی ایڈمنسٹریٹیو افسر ڈاکٹر سویتا کامت نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز کے تعلق سے اگر پہلے سے ہی جانکاری اور معلومات رہیں گی تو اس سے ایک حد تک بچا جا سکتا ہے ۔انہوں نے طلبہ کو اس کے پھیلنے کے اسباب بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس تعلق سے اگر ہم لوگوں میں بیداری پیدا کریں گے تو اس مہلک بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی غلطیوں اور کچھ دوسروں کی غلطیوں سے اس کا شکار بنتے ہیں یہاں تک کہ ماں کی پیٹ میں پلنے والے بچے میں بھی ماں کے ذریعے یہ مرض سرایت کرسکتا ہے ۔

انجمن ڈگری کالج کے پرنسپال پروفیسر مشتاق  کے شیخ نے پروگرام کی صدارت کی۔ این ایس ایس یونٹ کے کنوینر پروفیسر آر این نائک نے افتتاحی کلمات پیش کیے ۔

ڈائس پر پروفیسرا ایس اے انڈیکر، پروفیسر مرزا ملا، نائب پرنسپال پروفیسر حبان شابندری، پروفسیرس غانم محتشم وغیرہ موجود تھے۔

اصبح اور یعقوب نے اس پروگرام کی نظامت کی جبکہ پوجا نے کلمات تشکر ادا کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*