بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / وارناسی سے 420 دن پیدل چل کرآج بھٹکل پہنچے روہن اگروال: پورا ملک پیدل چل کر روس پہنچنے کا ہے عزم

وارناسی سے 420 دن پیدل چل کرآج بھٹکل پہنچے روہن اگروال: پورا ملک پیدل چل کر روس پہنچنے کا ہے عزم

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 19 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج سے 420 دن پہلے 25 اگست ،2020 کو وارناسی سے انسانیت کو اجاگر کرنے کے لیے پورے ملک کا پیدل سفر کر کے روس کے سائبیریاجانے کے ارادے سے نکلنے والے موہن اگروال 15 ریاستوں کو پار کرتے ہوئے آج بھٹکل پہنچے تھے ۔ان کے اس عزم اور حوصلے کو دیکھتے ہوئے ملک کی ہر ریاست میں ان کا استقبال کیا جارہا ہے ۔
آج بھٹکل پہنچنے پر بھی یہاں شمس الدین سرکل پر جناب عنایت اللہ شابندری سمیت بھٹکل ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صد رادھا کرشنا بھٹ، سرکل انسپکٹر مسٹر دیواکر وغیرہ موجود تھے۔


19 سالہ روہن اگروال کا تعلق مہاراشٹرا کے ناگپور سے ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستان میں پیدل چل کرانسانیت کا پیغام عام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ زمانے میں لوگ سمجھتے ہیں کہ انسانیت مر چکی ہے لیکن وہ ملک میں گھوم کر دکھانا چاہتے ہیں کہ کیسے لوگ اب بھی انسانیت کے نام پر ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور کس طرح سے ایک انجان آدمی کو کھلانے پلانے اور رہنے سہنے میں مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے گروکل کی تعلیمات کو بھی عام کرنا اپنا ایک مقصد قرار دیا اور کہا کہ ان کے گھر میں ماں اور چھ سال کی بہن ہیں جنہیں چھوڑ کر ایک عظیم مقصد کے لیے وہ پیدل ہی نکلے ہیں۔
روہن کا ماننا ہے کہ ہر دھرم اپنے اندر اچھی تعلیمات کو لیے ہوئے ہوتا ہے اور اسی کو دیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کے لیے وہ پیدل نکلے ہیں۔ روہن نے اپنے بارے میں بتایا کہ وہ کسی دھرم کا پالن نہیں کرتے ہیں لیکن وہ بھگوان کو مانتے ہیں۔
روہن نے بتایا کہ میرا ارادہ سائبیریا (روس) پہنچنا ہے، لیکن اس کے لئے میرے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ہر دن 20-30کلومیٹر کا سفر پیدل طئے کرتاہوں۔ چند ایک بار سواریوں کو ہاتھ بتا کر 50-100کلومیٹر کا سفر بھی پورا کرتاہوں۔ سائیبریا پہنچنے کےلئے 8-10برس لگ سکتےہیں لیکن مجھے یقین اور اعتماد ہے کہ میں یہ سفر پیدل ضرور طئے کرونگا۔ ملک گھومنے کے بعد بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، میانمار، تھائی لینڈ، کامبوڈیا ، لاؤس، ویتنام، چین، منگولیا ، روس اور سائبیریا پہنچ کر وہاں سے اوئے میاکون نامی دنیا کے سب سے سرد علاقے کوپہنچوں گا۔
انہوں نے عوام کو دیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ "انسانیت کو مرنے نہ دیں اور خود جئیں دوسروں کو بھی جینے دیں”۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*