بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / جون کے مہینے میں بھٹکل کے دو افراد ڈینگو بخار سے ہوئے متاثر

جون کے مہینے میں بھٹکل کے دو افراد ڈینگو بخار سے ہوئے متاثر

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 29 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تعلقہ میں ڈینگو بخار نے پھر سے دستک دے دی ہے اور تازہ اطلاع کے مطابق جون کے مہینے میں 2/مریضوں کی نشاندہی کی گئی جو کہ اس مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ اس سال 2019 میں مجموعی طور پر تعلقہ میں اس کے 10/مریض پائے گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق منڈلی پنچایت حدود کے موگیر کیری میں رہنے والے ایک شخص کو اس بخار سے متاثر پایا گیا ہے اور اسے علاج کے لیے منی پال روانہ کیا گیا ہے جبکہ بنگلور سے بھٹکل موڈ شرالی آنے والے ایک نوجوان میں بھی اس مرض کی شناخت کی گئی ہے۔

اس تعلق سے اخباری نمائندوں کو جانکاری دیتے ہوئے ہیلتھ افسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ نے کہا کہ بھٹکل تعلقہ میں جتنے بھی مریض اس سے متاثر ہوئے ہیں وہ سب دوسری جگہوں سے یہاں آئے ہوئے ہیں جس کے بعد ان کا علاج کیا گیا ہے اور وہ سب افراد ٹھیک ہورہے ہیں۔

انہو نے کہا کہ ڈینگو سے بچنے کے لیے گھر کے اطراف پاکی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، اپنے گھروں کے نزدیک بارش کا پانی جمع ہونے نہ دیں۔ کسی کو بھی بخار آتا ہے تو فوری طور پر اسپتال جاکر معائنہ کرائیں۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

آزاد نگر تھرڈ کراس پر دھنس گئی  کڑی سے بھر ی ٹپر لاری : کافی مشقت کے بعد نکالا گیا باہر

بھٹکل: 22 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں مانسون کی شروعات ...