بنیادی صفحہ / مضامین / پرندوں کو ہلاک کرنے والا پراسرار درخت

پرندوں کو ہلاک کرنے والا پراسرار درخت

Print Friendly, PDF & Email

وکٹوریا، کینیڈا: بحر ہند اور بحرالکاہل کے جزائر پر ایک درخت ایسا بھی پایا جاتا ہے جو اپنے اوپر بیٹھنے والے پرندوں کو لیس دار مادّے میں لتھڑے ہوئے آنکڑے جیسے بیجوں سے چپکا کر زمین پر گرا دیتا ہے جس سے بالآخر وہ مر جاتے ہیں۔ سائنسدان اپنی اب تک کی پوری کوشش کے باوجود یہ معلوم نہیں کرسکے ہیں کہ آخر یہ درخت ایسا کیوں کرتا ہے کیونکہ بظاہر اس حکمتِ عملی سے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ پرندوں کے پیروں میں اپنے بیجوں کو چپکا کر دور تک پہنچانے اور اپنی نسل بڑھانے کی تدبیر کوئی نئی بات نہیں کیونکہ بہت سے درخت ایسا ہی کرتے ہیں۔ البتہ بحر ہند اور بحرالکاہل کے جزیروں پر پائے جانے والے درختوں کی ایک قسم ’پیسونیا‘ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس سے ایک چپچپا اور لیس دار مادّہ خارج ہوتا ہے جو اس پر بیٹھنے والے کسی بھی پرندے کے جسم پر گوند کی طرح چپک جاتا ہے۔ بات یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی کیونکہ اس مادّے میں پیسونیا کے بیج بھی لتھڑے ہوتے ہیں جن پر آنکڑوں جیسی نوکیں نکلی ہوتی ہیں۔ جیسے ہی کوئی پرندہ اس درخت پر بیٹھتا ہے یہ بیج اس کے پنجوں سے چپک جاتے ہیں۔ چھوٹی جسامت والے کسی پرندے کے لیے یہ بیج اتنے وزنی ہوتے ہیں کہ وہ اڑنے کے قابل بھی نہیں رہتا اور پھرپھڑاتے ہوئے جان دے دیتا ہے۔ بعض اوقات درخت وہ شاخ بھی زمین پر گرادیتا ہے جس پر یہ پرندہ بیٹھا ہوتا ہے۔ یوں اس سے چپکا ہوا پرندہ بھی بے یارو مددگار حالت میں زمین پر آن گرتا ہے اور اگر کوئی اس کی مدد نہ کرے تو وہ اسی حالت میں تڑپ تڑپ کر مر جاتا ہے۔ ماہرین حیاتیات بھی کوششوں اور تحقیق کے باوجود درخت کی اس پراسرار کیفیت کا اندازہ نہیں لگا سکے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ پیسونیا درخت کا ایسا کرنا غالباً ارتقائی عمل میں کسی غلطی کا نتیجہ ہے کیونکہ پرندوں کو چپکانے اور گرا کر مار دینے سے اس درخت کو کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

Source : Urdutimes.com

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

بات سے بات: پیر مرشد کی ضرورت۔۔۔ تحریر: عبد المتین منیری۔ بھٹکل

آج بزرگوں کی صحبت اٹھانے کی بات کیا آئی کہ بحث کا ...