بنیادی صفحہ / عالمی / تھائی لینڈ: غار سے باہر نکلا 11واں لڑکا، دیگر دو کے بھی نکلنے کی آج امید

تھائی لینڈ: غار سے باہر نکلا 11واں لڑکا، دیگر دو کے بھی نکلنے کی آج امید

Print Friendly, PDF & Email

تھائی لینڈ کی تھام لوآنگ غار میں گزشتہ 16 روز سے پھنسے تین اور بچوں کو نکال لیا گیا ہے۔ تین دنوں سے جاری اس ریسکیو آپریشن میں اب تک غار سے 11 بچوں کو حفاظت کے ساتھ باہر نکالا جا چکا ہے۔ لیکن ابھی بھی ایک لڑکا اور اس کے فٹ بال کوچ غار کے اندر ہی ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ آج ہی ان دونوں کو نکال لیا جائے گا۔

غار سے نکالے گئے ان دونوں بچوں کا وہیں کیپم سائٹس کے پاس علاج کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس سے قبل بچائے گئے آٹھ دیگر بچے فی الحال اسپتال میں بھرتی ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت بہتربتائی ہے۔

قابل غور ہے کہ ’ وائلڈ بورس‘ نام کی یہ فٹ بال ٹیم 23 جون کو غار میں پھنس گئی تھی۔ یہ لوگ پریکٹس کے بعد وہاں گئے تھے اور تیز مانسونی بارش کی وجہ سے غار میں کافی پانی بھر جانے کے بعد وہاں پھنس گئے اور اس کے بعد گزشتہ کچھ روز سے انہیں بچانے کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں۔

x

Check Also

اسرائیل کو یہودی قومی ریاست قرار دینے کا قانون منظور

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی پارلیمنٹ نے ملک کو یہودی ریاست قرار دینے ...