بنیادی صفحہ / عالمی / شام میں حکومتی فورسز کے حملے میں 22 جنگجو ہلاک

شام میں حکومتی فورسز کے حملے میں 22 جنگجو ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

ادلب:

شام میں اتحادی افواج کے حملے میں 22 باغی جنگجو ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں اتحادی فورسز نے داعش جنگجوؤں کے آخری ٹھکانے پر فیصلہ کن حملوں کا آغاز کردیا ہے جس کے نتیجے میں 22 باغی ہلاک ہوگئے۔ اتحادی فورسز نے ادلب کے نواحی علاقوں میں کارروائی کی۔

شامی تنازعے کے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے میڈیا میں بتایا کہ بشارالاسد کی حامی فورسز نے باغیوں کے ایک ٹھکانے پر قبضہ واگزار کرانے کے لیے حملہ کیا جس پر حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔

آبزرویٹری کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس ستمبر میں ماسکو اور ترکی نے ان نواحی قصبوں کو غیرعسکری علاقہ قرار دینے کا معاہدہ کیا تھا تاہم تاحال اس معاہدے پر عمل درآمد ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ کسی مجوزہ غیرعسکری علاقے میں کیے گئے حملے میں ہلاکتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

واضح رہے کہ شام کے صدر بشارالاسد اور اتحادی افواج نے شدت پسندوں کے آخری ٹھکانے ادلب پر حتمی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اور باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ امریکا نے شام پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

 

x

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ممکنہ مواخذے پر پریشان

واشنگٹن: وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ...