بنیادی صفحہ / عالمی / پاکستان۔ ہندستان کے ساتھ فضائی ٹریفک بحال کرنے کی کوشش کرے گا: محمود قریشی

پاکستان۔ ہندستان کے ساتھ فضائی ٹریفک بحال کرنے کی کوشش کرے گا: محمود قریشی

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان اور ہندستان کے مابین رشتے معمول پر لانے کی سمت کی کوشش کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان پڑوسی ملک کے ساتھ فضائی پابندی ہٹانے کے لئے کام کررہا ہے۔ قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان ہندستان کے ساتھ رشتے معمول پر لانا چاہتے ہیں۔

فضائی پابند ی کے نفاذ کے تقریباََ ڈھائی مہینے بعد اتوار کو پہلی پرواز ابوظہبی سے پاکستان ہوتے ہوئے نئی دہلی پہنچی۔ فضائی پابندی کی وجہ سے دونوں ممالک اور غیرملکی فضائی کمپنیوں کو نقصان ہونے کے باوجود پابندی ہٹانے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

 خیال رہے کہ ہندستان کی طرف سے 26فروری کو بالاکوٹ میں جیش محمد کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے بعد سے پاکستان نے ہندستان کے لئے اپنا فضائی علاقہ بند کردیا تھا جس کی وجہ سے ہندستانی فضائی علاقہ کا استعمال کرنے والے غیرملکی طیاروں کو پاکستان کے بجائے دوسرے راستہ سے جانا پڑتا ہے جو مہنگا پڑتا ہے۔
x

Check Also

چین اور نیپال کا باہمی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

کھٹمنڈو: چین کے صدر شی جن پنگ اور نیپال کی صدر بديا ...