بنیادی صفحہ / عالمی / وزیر اعظم عمران خان کو بڑا جھٹکا، جنرل باجوہ ہی بنے رہیں گے پاکستان کے فوجی سربراہ

وزیر اعظم عمران خان کو بڑا جھٹکا، جنرل باجوہ ہی بنے رہیں گے پاکستان کے فوجی سربراہ

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو تین برس کے لیے مزید پاکستان کا فوجی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دفتر کی جانب سے پیر کو جاری نوٹیفکیشن میں اس بات کی اطلاع دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے،’جنرل قمر جاوید باجوہ کو تین برس کے لیے مزید فوجی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی یہ تقرری حالیہ مدت کار پوری ہونے کے دن سے نافذالعمل ہوگی۔ یہ فیصلہ خطے کی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے‘۔

جنرل باجوہ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نومبر 2016 میں فوج کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ گذشتہ برس پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھرکر برسراقتدار آئی تھی۔

ذرائع کے حوالہ سے خبر ملی تھی کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان تین سال کے لئے باجوہ کی مدت کار میں توسیع کے حق میں نہیں تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ باجوہ کی مدت کار میں صرف ایک سال کے لئے توسیع کی جائے لیکن باجوہ نے مدت کار میں توسیع کے لئے عمران خان پر دباؤ بنایا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ بتا دیں کہ 58 سالہ باجوہ اس سال سبکدوش ہونے والے تھے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

x

Check Also

خبردار! ہندوستان پر ’اقتصادی مندی‘ کا اثر زیادہ واضح ہوگا: آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ ممالک ...