بنیادی صفحہ / عالمی / زور پکڑتی افواہوں پر نائیجیریا کے صدر کو اپنے انتقال کی خود تردید کرنی پڑی

زور پکڑتی افواہوں پر نائیجیریا کے صدر کو اپنے انتقال کی خود تردید کرنی پڑی

Print Friendly, PDF & Email

ابوجا: نائیجریا کے صدر محمدو بوہاری نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اجلاس میں میری ڈمی نہیں بلکہ بہ ذات خود میں موجود تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب سوشل میڈیا پر 75 سالہ صدر کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں اور اکثر شہریوں نے ان خبروں پر یقین بھی کرلیا۔

سوشل میڈیا پر تواتر کے ساتھ ایسی خبریں سامنے آرہی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ صدر محمدو بوہاری انتقال کرگئے ہیں تاہم ان کے رفقاء اور وزرا نے صدر سے مشابہت رکھنے والے شخص کو صدر بنا کر عوام کے سامنے پیش کرکے انتقال پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
پولینڈ میں نائیجرین شہریوں سے ملاقات کے دوران بھی یہ سوال اُٹھایا گیا تو صدر نے کہا کہ یہ حقیقت میں ہی ہوں میری کلوننگ نہیں ہوئی۔ گو یہ بہت سے لوگوں کی خواہش ہے لیکن میں ابھی مرا نہیں اور اب جلد اپنی 76 ویں سالگرہ مناکر مخالفین کے پروپیگنڈے کو شکست دے دوں گا۔

نائیجیریا کے صدر کے انتقال کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑنا شروع کیا جب وہ گزشتہ برس 5 ماہ کے لیے برطانیہ میں زیر علاج رہے تاہم صدر کی بیماری اور علاج کی نوعیت کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

صدر نے فروری میں ازسرنو الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے جب کہ اپوزیشن رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ صدر انتقال کرچکے ہیں اور میڈیا پر جسے صدر بنا کر پیش کیا جا رہا ہے وہ سویڈن کے شہری جبرائیل ہیں تاکہ فروری میں ہونے والے انتخابات میں مطلوبہ نتائج حاصل کرسکیں۔

 

x

Check Also

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو پارلیمنٹ میں تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل پر ساتھی اور اپوزیشن اراکین ...