بنیادی صفحہ / عالمی / مسلم سائنس داں جنہیں کورونا وائرس کے ٹیکہ کی دریافت کے لیے ڈونالڈ ٹرمپ نے دی ذمہ داری

مسلم سائنس داں جنہیں کورونا وائرس کے ٹیکہ کی دریافت کے لیے ڈونالڈ ٹرمپ نے دی ذمہ داری

Print Friendly, PDF & Email

کورونا وائرس سے جلد از جلد پیچھا چھڑانے  کے لیے پوری دنیا میں اسکے  ٹیکہ کی دریافت کے لیے سائنس داں دن رات کام کر رہے ہیں امریکی حکومت نے بھی ٹیکہ کی  کھوج کے لیے ایک مشن کا آغاز کیا ہے جسے  ‘ آپریشن وارپ ا سپیڈ ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی شہرت یافتہ معروف امیو نولوجسٹ ڈاکٹر منصف محمد السلاوي کو کورونا کے ٹیکہ کی جلد از جلد کھوج کے لیے قائم ‘ آپریشن وارپ ا سپیڈ ‘ کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر منصف محمد السلاوي ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنی گلیکسو اسمتھ لاین کے ویکسین ڈویژن کے سربراہ رہ چکے ہیں ۔ یہاں انہوں نے اپنے آنٹھ سالہ دور  میں ویکسین کی کھوج کا جامع نظم ترتیب دیا جس کے ذریعہ کئی ٹیکوں کی کھوج کی گئی جس میں قابل ذکر  بچوں میں گیسٹرو انٹرآیٹس کے انسداد کے لیے دریافت کردہ ٹیکہ شامل ہے ۔دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور ملک امریکہ کی جانب سے وقت کی سب اہم ضرورت کو پورا کرنے کی ذمہ داری حاصل کرنے والے  منصف محمد السلاوي جنوبی مراقش کے شہر أكادير‎ میں پیدا ہوئے ۔

اعلیٰ تعلیم کے لیے یورپ ہجرت کی ۔ فرانس  میں  گریجویشن  اور بیلجیئم میں مولیکیولر بیالوجی اور امونولوجی میں ڈاکٹریٹ مکمل کی اسکے بعد پوسٹ ڈاکٹریٹ کے لیے معروف تعلیمی ادارہ ہاورڈ میڈیکل اسکول کا رخ کیا ۔ ‘ آپریشن وارپ ا سپیڈ ‘ کے قیام کا اعلان اور ڈاکٹر منصف محمد السلاوي کا تعارف کرواتے ہوئے  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اس سے پہلے دس ٹیکوں کی کھوج کا تجربہ ہے اور امّید ہے کہ ڈاکٹر منصف جلد ہی کورونا کے ٹیکہ کی کھوج بھی کرلیں گے۔

ڈاکٹر منصف محمد السلاوي نے اس اہم زمہ داری کے لیے امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس سال کے آخر تک کورونا کے ٹیکہ کو ڈیویلپ کر لیا جائے گا ۔امریکی حکومت کورونا وائرس سے متعلق قائم کردہ کمیٹی کی اسم نویسی   ‘ آپریشن وارپ ا سپیڈ ‘     میں   وارپ ا سپیڈ  کا مطلب ہے انتہائی تیز ۔ اسطرح اس ٹیکہ کی کھوج کے کام کو امریکا بہت کم وقت میں مکمل کرنا چاہتا ہے ۔ اس کام میں  تعاون کے لیے ڈاکٹر منصف کے ساتھ امریکی فوج کے اعلیٰ عہدیدار جنرل گستاو پرنا کا بھی تقرر کیا گیا ہے۔

x

Check Also

اسلاموفوبیا: مسلم مخالف پوسٹ کرنے پر کناڈا میں مقیم ہندوستانی شخص کی ملازمت ختم

اسلاموفوبیا کوئی نئی بیماری نہیں ہے اور کورونا وبا کے دوران بھی ...