بنیادی صفحہ / عالمی / وہاٹس ایپ کال پر ٹیکس لگنے سے بھڑکے لوگ، پرتشدد احتجاج کے بعد حکومت نے بدلافیصلہ

وہاٹس ایپ کال پر ٹیکس لگنے سے بھڑکے لوگ، پرتشدد احتجاج کے بعد حکومت نے بدلافیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

لبنان میں وہاٹس ایپ ، فیس بک سمیت انٹرنیٹ سے کی جانے والی ہر طرح کی وائس کال پر ٹیکس لگانے کا منصوبے کو واپس لے لیا گیا۔ در اصل حکومت کو بجٹ کی رقم جٹانے کیلئے قرض لینا پڑرہا ہے۔ یہ بوجھ کم کرنے کیلئے اس نے جمعرات 17 اکتوبر کو وہاٹس ایپ ار فیس بک کی وائس کال پر ہر مہینے 150 روپئے کا چارج لگانے کا اعلان کیا تھا۔ مگر اس کے خلاف لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔ ان کے پر تشدد احتجاج کے بعد حکومت نے اپنا یہ منصوبہ کچھ ہی گھنٹے میں واپس لے لیا۔

<brٹیکس کو لیکر لوگ اتنے غصے میں تھے کہ راجدھانی بیروت مں سرکاری دفتروں کے باہر مظاہرین نے ٹائرجلائے اور گاڑیاں بھی پھونک دیں۔ اس پر تشدد جھڑپ میں کئی لوگ زخمی بھی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مطاہرین نے ایئرپورٹ پر مسافروں سے مارپیٹ کی۔

<brلبنان کے مواصلات کے وزیر محمد چوکیر نے جمعہ کو 18 اکتوبر کو اعلان کیا کہ وہاٹس ایپ سمیت کسی بھی ایپ سے آن لائن کال پر کسی طرح کا ٹیکس نہیں لگے گا۔ چوکیر نے بتایا کہ وزیر اعظم سعد حریری کی مخالفت پر وہاٹس ایپ کال پر لگنے والے چارج کو رد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ اس مسئلے پر اب کابینہ میں اس پر چرچا نہیں کی جائے گی اور سبھی سروس پہلے کی طرح مہیا رہیں گی۔

x

Check Also

روسی وزير اعظم نے اپنے عہدے سے استعفی دے ديا

روسی وزير اعظم ديميتری ميدويديف نے صدر ولاديمير پوٹن کو اپنا استعفی ...