بنیادی صفحہ / عالمی / وزیر اعظم عمران خان کے دفتر میں آگ لگی، سبھی محفوظ

وزیر اعظم عمران خان کے دفتر میں آگ لگی، سبھی محفوظ

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم دفتر کی تیسری منزل پر پیر کے دن آگ لگ گئی، آگ لگنے کے وقت وزیراعظم عمران خان عمارت میں موجود تھے۔

وزیراعظم دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ آگ سکریٹریٹ کی تیسری منزل کے باتھ روم میں لگی۔ ترجمان نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ وزیراعظم سکریٹریٹ کے ایک حصے میں لگی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر جلد قابو پالیا۔

آگ کی وجہ سے وزیراعظم دفتر کے کسی ملازمین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ آگ لگنے کی وجہ سے وزیراعظم دفتر کو خالی کرالیا گیا ہے۔ آگ جس وقت لگی اس وقت وزیراعظم عمران خان عمارت میں ایک میٹنگ میں مصروف تھے۔

جیو ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آگ لگنے کی رپورٹ کے باوجود عمران خان میٹنگ کرتے رہے۔ وزیراعظم کو جب آگ لگنے کے بارے میں اطلاع دی گئی تو انہوں نے کہا کہ پہلے دفتر کے ملازمین کو محفوظ باہر نکالا جائے اس کے بعد وہ یہاں سے جائیں گے۔

x

Check Also

ماں کے پیٹ میں ہی ہوئی جڑواں بہنوں کے درمیان لڑائی ، وائرل ہوا ویڈیو

گھر میں چھوٹے بھائی بہن آپس میں لڑتے رہتے ہیں ۔ اکثر ...