بنیادی صفحہ / عالمی / ایران میں سیلاب: اب تک 70 افراد ہلاک، تقریبا 791 زخمی

ایران میں سیلاب: اب تک 70 افراد ہلاک، تقریبا 791 زخمی

Print Friendly, PDF & Email

ایران میں مسلسل ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب سے کم از کم 70 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 791 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

ایرانی میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق چار افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 791 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایرانی ریڈ کریسنٹ کے سربراہ مرتضی سليمي نے کہا کہ ایران کے سیلاب زدہ  293 شہروں اور دیہاتوں میں ا مداد پہنچائی جا رہی ہے۔ پولڈوختر اور مامولن شہر سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان شہروں میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں سڑک کے ذریعے پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس لئے لوگوں کو طیاروں کے ذریعے امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

 طبی ٹیموں کو بھی لوگوں کی ا مداد کے لئے متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ایرانی قانونی طبی تنظیم (آئی ایل ایم او) نے کہا تھا کہ فارس اور لریستان سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ایران کے مغربی علاقے میں سیلاب کی وجہ سے درجنوں گاؤں بہہ گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ ایران میں 19 مارچ سے مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے اس کے زرعی شعبے، بنیادی ڈھانچے اور رہائشی علاقوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

x

Check Also

ترک صدر نے کیا کورونا متاثرین کی مدد کے لئے 7 ماہ کی تنخواہ کا عطیہ

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کورونا وائرس سے نمٹنے ...