بنیادی صفحہ / عالمی / ’پیغمبر اسلام کی توہین آزادی اظہار نہیں‘، روسی صدر ولادیمیر پتن کا بیان

’پیغمبر اسلام کی توہین آزادی اظہار نہیں‘، روسی صدر ولادیمیر پتن کا بیان

Print Friendly, PDF & Email

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم  کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں۔ روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو سالانہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا تھا کہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا تھا کہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی مذہبی آزادی کے خلاف ہے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔ متنازعہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو پر حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ولادیمیر پوتن کا کہنا تھا کہ ایسی حرکتیں انتہا پسندی کی طرف لے جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی آپ کے اردگرد لوگوں کو عزت دینے کا نام ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*