بنیادی صفحہ / عالمی / شام: بم دھماکے میں مکان منہدم ، 5 سالہ بچی نے اپنی جان دے کر بچائی 7 ماہ کی بہن کی جان

شام: بم دھماکے میں مکان منہدم ، 5 سالہ بچی نے اپنی جان دے کر بچائی 7 ماہ کی بہن کی جان

Print Friendly, PDF & Email

سال 2015 میں ترکی کے ساحل پر مردہ ملے شام کے تین سال کے بچے ایلان کردی کی تصویر نے دنیا بھر کے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ اب ایسی ہی ایک اور تصویر شام کے عدلب سے آئی ہے۔ اس تصویر میں ایک پانچ سالہ بچی فضائی حملے سے تباہ ہوئی عمارت کے ملبے میں دبی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور اس نے اپنی سات ماہ کی بہن کو پکڑ رکھا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جس وقت یہ حملے کیے جارہے تھے ، اس وقت بھی اس معصوم نے اپنی بہن کا ہاتھ تھام رکھا تھا۔ تصویر اس لئے اور بھی زیادہ جھنجھوڑ دینے والی ہے کیونکہعمارت کے اوپر سے ان کا والد سر پر ہاتھ رکھے اس بھیانک منظر کو دیکھتے ہوئے رو رہا ہے اور لوگوں سے مدد کی گہار لگا رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں بچیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران بڑی بہن کی موت ہو گئی جبکہ چھوٹی بچی ابھی بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

 سال 2015 میں ترکی کے ساحل پر مردہ ملے شام کے تین سال کے بچے ایلان کردی کی تصویر نے دنیا بھر کے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ اب ایسی ہی ایک اور تصویر شام کے عدلب سے آئی ہے۔ اس تصویر میں ایک پانچ سالہ بچی فضائی حملے سے تباہ ہوئی عمارت کے ملبے میں دبی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور اس نے اپنی سات ماہ کی بہن کو پکڑ رکھا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جس وقت یہ حملے کیے جارہے تھے ، اس وقت بھی اس معصوم نے اپنی بہن کا ہاتھ تھام رکھا تھا۔ تصویر اس لئے اور بھی زیادہ جھنجھوڑ دینے والی ہے کیونکہعمارت کے اوپر سے ان کا والد سر پر ہاتھ رکھے اس بھیانک منظر کو دیکھتے ہوئے رو رہا ہے اور لوگوں سے مدد کی گہار لگا رہا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں بچیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران بڑی بہن کی موت ہو گئی جبکہ چھوٹی بچی ابھی بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

 تیسری بہن دلیا کے سینے میں شدید چوٹ

بتایا جاتا ہے کہ دونوں بچیوں کو فورا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں پانچ سال کی رحم کی موت ہو گئی جبکہ سات مہینے کی بہن تکا کے سر پر شدید چوٹ لگی ہے۔ بچی کا علاج کر رہے ڈاکٹر اسماعیل نے بتایا کہ بچی کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے۔ تیسری بہن دلیا کے سینے میں شدید چوٹ لگی ہے اور اس کی سرجری ہوچکی ہے۔ دلیا کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

x

Check Also

وزیر اعظم مودی کی ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ملاقات، ذاکر نائک کی حوالگی کا اٹھایا معاملہ

ولادیووستک۔ روس میں ایسٹ اکنامک فورم کے موقع پر اپنی مصروفیات کو ...