بنیادی صفحہ / عالمی / ایچ -1 بی ویزا: لاکھوں ہندوستانیوں کو امریکہ نہیں چھوڑنا پڑے گا

ایچ -1 بی ویزا: لاکھوں ہندوستانیوں کو امریکہ نہیں چھوڑنا پڑے گا

Print Friendly, PDF & Email

واشنگٹن۔  امریکہ میں رہنے اور کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے امریکی حکومت نے ایچ -1 بی ویزا قوانین کو پیچیدہ بنانےکی تجویز پرروک لگا دی ہے۔ جس سے سات لاکھ سے زائد ہندوستانیوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ اور امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) محکمہ نے آج اعلان کیا کہ وہ اس طرح کے ایک ریگولیٹری تبدیلی پر غور نہیں کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں امریکہ میں مستقل رہائش گاہ کے لئے درخواست دینے اور برسوں سے کام کر نے والے لاکھوں ایچ 1 بی ویزا ہولڈرز کو ملک چھوڑنا پڑے۔ اگر ایچ 1 بی ویزا کے قوانین میں تبدیلی کی گئی تو، وہاں کام کرنے والے آدھے سے زائد ہندوستانیوں کو ملک چھوڑنا پڑے گا۔

یو ایس سی آئی ایس میڈیا امور کے سربراہ جوناتھن وائڈنگٹن نے کہا کہ، ’’یو ایس سی آئی ایس ایسی کسی تبدیلی پر غور نہیں کر رہا ہے جو ایچ-1 بی ویزا ہولڈرز کو امریکہ چھوڑنے پر مجبور کرے گی۔ قانون انہیں ایچ 1 بی ویزا میں چھ سال کی حد سے زائد کی اجازت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایچ-1 بی ویزا کے قوانین کو تبدیل کرنے اور اس کی میعاد میں توسیع پر روک لگانے کی بات کہی تھی۔ کئی امریکی اراکین پارلیمان اور تنظیموں نے ٹرمپ انتظامیہ کی تجویز پر تنقید کی تھی ۔ ویزا کے قواعد و ضوابط کے سخت ہونے سے تقریبا 7.5 لاکھ ہندوستانیوں کو ملک چھوڑکر ہندوستان لوٹنا پڑ سکتا تھا۔

x

Check Also

مالدیپ کی ایمرجنسی کی میعاد میں 30 دنوں کی توسیع

مالے / نئی دہلی۔  مالدیپ نے  ہندوستان کے مشورہ کو نظر انداز کر ...