بنیادی صفحہ / عالمی / ایتھوپیا میں پلین کریش، 157 افراد ہلاک، ایتھوپین وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

ایتھوپیا میں پلین کریش، 157 افراد ہلاک، ایتھوپین وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

Print Friendly, PDF & Email

عدیس ابابا: ایتھوپین ایئرلائنس کا ایک طیارہ آج ایتھوپیا میں بیشوفتو کے پاس حادثے کا شکار ہوگیا جس میں 157 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایئرلائن نے بتایا کہ بوئنگ 800۔737 میکس طیارہ نے مقامی وقت کے مطابق آج صبح 8:38 بجے ایتھوپیا کے عدیس ابابا واقع بولے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کینیا کی راجدھانی نیروبی کے لئے پرواز بھری تھی۔یہ فلائٹ نمبر ای ٹی 302 تھی ۔ پرواز بھرنے کے 6 منٹ بعد ہی اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ اس کے بعد طیارہ کو تلاش کیا جانے لگا۔ ایئر لائن نے طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

طیارہ میں 149 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے، خبر رساں ایجنسی روٹئرز کے مطابق طیارے میں سوار کسی بھی شخص کی جان نہیں بچ پائی ہے۔

وزیر اعظم ابی احمد نے ٹویٹر کے ذریعہ مرنے والوں کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’حکومت اور ایتھوپیا کے لوگوں کی طرف سے میں ان خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے آج صبح نیروبی جارہے بوئنگ 727 کے حادثے میں میں اپنے رشتہ داروں کو کھو دیا۔‘‘

(یواین آئی)

x

Check Also

پیرس کے تاریخی گرجا گھر نوٹرڈیم میں آتش زدگی، ایک تاریخ جل کر راکھ

پیرس کی چند پہچانوں میں سے نوٹر ڈیم گرجا گھر ایک تاریخی ...