بنیادی صفحہ / عالمی / کورونا: ڈبلیو ایچ او نے رمضان المبارک سے متعلق ہدایات جاری کرنے کا اعلان کیا

کورونا: ڈبلیو ایچ او نے رمضان المبارک سے متعلق ہدایات جاری کرنے کا اعلان کیا

Print Friendly, PDF & Email

جنیوا / نئی دہلی: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس یعنی ’كووڈ -19‘ کے پیش نظر رمضان المبارک کے لئے خصوصی ہدایات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ’ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام‘(ایچ ڈی پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے پیر کے روز کہا کہ ایچ ڈی پی تنظیم اسلامی اور دیگر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہے اور رمضان المبارک کے مہینے کے بارے میں ہدایات تیار کئے جارہے ہیں۔

 ڈبلیو ایچ او کی پریس کانفرنس میں مائیکل ریان نے ایک سوال کے جواب میں مذہبی بنیاد پر کورونا وائرس کے مریضوں کی درجہ بندی کو غلط بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کوئی كووڈ-19 سے متاثر ہو جاتا ہے تو اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کا نسل، مذہب یا نظریات کی بنیاد پر درجہ بندی نہیں کیا جانا چاہئے‘‘۔ اس دوران انہوں نے ہیلتھ اہلکاروں پر حملے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قراردیا۔
x

Check Also

بچوں میں کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے متعلق ڈبلیو ایچ او نے کیا خبردار

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے ...