بنیادی صفحہ / عالمی / امریکا میکسیکو سرحدی دیوار پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپوزیشن کا منہ توڑ جواب

امریکا میکسیکو سرحدی دیوار پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپوزیشن کا منہ توڑ جواب

Print Friendly, PDF & Email

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور اقلیتوں کے لیڈر چک شومر نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر سے متعلق خطاب پر امریکی صدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کی منظوری نہ دینے پر نالاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی وژن پر جارحانہ خطاب کرتے ہوئے حکومتی شٹ ڈاؤں برقرار رکھنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی صدر کے خطاب کے فوری بعد ڈیمو کریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میں اقلیتوں کے لیڈر چک شومر نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ امریکی جمہوریت اس طرح کام نہیں کرتی اور نہ ہی جذباتی انداز سے حکومت چلائی جا سکتی ہے۔ صدر قوم میں ڈر پھیلانے، حکومتی بحران بڑھانے اور اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ٹی وی پر آئے اور ناقص معلومات پر مبنی خطاب کیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ میکسیکو سرحد اور حکومتی شٹ ڈاؤن پر صدر ٹرمپ نے ڈر کو چُنا ہے جب کہ ڈیموکریٹس حقائق سے بات شروع کرنا چاہتے ہیں۔ آئیں اس اہم معاملے پر خوف کو بالائے طاق رکھ کر گفتگو کریں۔

چک شومر نے کہا کہ امریکی صدر میکسیکو کو سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے رقم ادا کرنے پر آمادہ نہ کرسکے، امریکی عوام کو بھی مطمئن نہیں کرسکے اور کانگریس کو بل کی منظوری دینے پر راضی نہیں کر پائے تو حکومتی شٹ ڈاؤن کردیا۔

دونوں رہنماوں نے صدر ٹرمپ سے حکومتی امور کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیوار کی تعمیر کےعلاوہ بھی سرحد کو محفوظ بنانے کے کئی طریقے موجود ہیں۔ اختلافات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات کریں۔

 

x

Check Also

اسلام آباد : پاکستان کے وزیرخزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا کیا اعلان

ورلڈ اکنامک فورم سے لون حاصل کرنے میں پاکستان کوتاخیرکاسامناکرناپڑرہاہے۔ تاہم اسی ...