بنیادی صفحہ / عالمی / شام پر حملہ کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا ٹویٹ : مشن پورا ، روس نے کہا : جواب کیلئے رہیں تیار

شام پر حملہ کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا ٹویٹ : مشن پورا ، روس نے کہا : جواب کیلئے رہیں تیار

Print Friendly, PDF & Email

امریکہ ، برطانیہ اور فرانس نے مبینہ کیمیائی حملہ کے جواب میں شامی حکومت کے خلاف کل رات ہفتہ کے روزالصبح 100 میزایل داغے۔ حملہ کے بعد ٹرمپ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’ کل رات بہترین ڈھنگ سے حملہ کیا گیا ، فرانس اور برطانیہ کو ان کی دانشوری اور شاندار فوجی طاقت کیلئے شکریہ ‘‘ٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد روس نے امریکہ کو جوابی کاروائی کی دھمکی دی ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ کئے گئے مبینہ کیمیائی حملہ کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے ’ وہائٹ ہاوئس ‘ میں وارننگ  دیتے ہوئے صدر بشارالاسد کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد ہفتہ کی صبح شام پر حملہ کیا گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شامی حکومت کے خلاف بہترین طریقہ سے کئے گئے حملوں کی تعریف کی، ٹرمپ نے کہا ’’ شاندار مشن کمپلیٹ ‘‘۔

روس نے حملوں کو جارحیت پرمبنی کارروائی بتا تے ہوئے اس کی مذمت کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایمرجنسی سیشن کی میٹنگ بلائی ۔ روسی صدر پوتن نے ان حملوں کی سخت مخالفت  کی اور کہا کہ اس کی وجہ سے تمام بین الاقوامی رشتوں پربہت برا اثر پڑے گا ۔ اسد کے دیگر ساتھی ایران نے بھی حملہ کی مذمت کی اور اس کے اہم لیڈرآیت للہ علی خامنہ ای نے مغربی لیڈران کو ملزم قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے اتوار کے روز کہا کہ اگر شام  پھر سے کیمیائی اسلحوں کا استعمال کرتا ہے تو امریکہ ردعمل کے لئے پوری طرح تیار ہے۔برطانیہ نے کیمیائی ہتھیاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر حملہ کئے ہیں ۔ یہ کاروائی گزشتہ ہفتہ دوما شہر میں مبینہ کیمیائی حملوں کے ردعمل میں کی گئی ہے۔

امریکی فوج نے کہا کہ جن جگہوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں دمشق علاقہ میں ایک سائنٹفک ریسرچ سنٹر ، ہومس شہر کے مغرب میں موجود ایک کیمیائی اسلحہ اسٹوریج سنٹر اور ہومس کے ہی پاس وہ جگہ شامل ہے جہاں ایک کمان پوسٹ اور کیمیکل ہتھیاراکیوپمنٹ اسٹوریج دونوں موجودتھے۔

 

x

Check Also

عراق میں ترکی طیاروں کا كردش دہشت گردوں کے ٹھکا نوں پر حملے

انقرہ:  ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے کاندل پہاڑوں میں دہشت ...