بنیادی صفحہ / عالمی / بنگلہ دیش : دارالحکومت ڈھاکہ کے کیفے پر دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں 7 کوموت کی سزا

بنگلہ دیش : دارالحکومت ڈھاکہ کے کیفے پر دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں 7 کوموت کی سزا

Print Friendly, PDF & Email

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سال 2016میں دارالحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے گلشن میں واقع ہولی ارٹیجن بیکری کیفے میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ معاملے 7 دہشت گردوں کو بدھ کو موت کی سزا سنائی۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ دہشت گردی مخالف خصوصی ٹربیونل کے جج محمد مجبر الرحمٰن نے سبھی قصورواروں پر 50-50ہزار ٹکا کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔حالانکہ جج نے ایک ملزم بورومیجان کوبری کردیاہے

سال 2016میں ایک جولائی کو سفارتی رہائش کے درمیان واقع اس کیفے میں ہوئے دہشت گردانہ حملے نے نہ صرف اس ملک کو بلکہ ہندوستان سمیت کئی قوموں کو بھی حیرت میں ڈال دیا تھا۔اس حادثے میں 22لوگ مارےگئے تھے جن میں اٹلی کے نو،جاپان کے سات،ایک ہندوستانی،بنگلہ دیش میں پیداہوا ایک امریکی اور بنگلہ دیش کے دو شہریوں کے علاوہ دو پولیس افسر بھی شامل تھے۔

 

x

Check Also

ترکی میں زلزلے کے سبب 7 ہلاکتیں

ترک وزیر داخلہ کے مطابق ایران کے ساتھ ترکی کے سرحدی علاقے ...