بنیادی صفحہ / عالمی / شام میں پناہ گزینوں کی بسوں پر بم حملہ، 100 افراد ہلاک

شام میں پناہ گزینوں کی بسوں پر بم حملہ، 100 افراد ہلاک

Print Friendly, PDF & Email

دمشق: شام کے شہر حلب میں خودکش بمبار نے شہر چھوڑ کر جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں جنگجوؤں کے زیرقبضہ صوبہ حلب کے نواحی علاقے راشدین میں کار میں سوار خودکش بمبار نے شہر چھوڑ کر جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 39 افراد موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد افراتفری مچ گئی اور دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے کئی بسیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج مزید کئی افراد ہلاک ہوگئے۔ وائٹ ہیلمٹ کے نام سے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق ہمارے رضا کاروں نے اب تک جائے وقوعہ سے 100 افراد کی لاشیں اٹھائی ہیں۔ حکام کے مطابق جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کے انخلا کے لئے ایران اور قطر نے معاہدہ کیا تھا جس کے بعد پہلے مرحلے میں فوا اور کفرایا کے علاقوں سے 5 ہزار اور جنگجوؤں کے زیر قبضہ علاقے مادایا اور زبادانی سے 2200 افراد کا انخلا کرنا تھا۔ جنگ سے متاثرہ علاقوں سے انخلا کے لئے ہزاروں افراد باغیوں کے زیرقبضہ علاقے راشدین میں جمع تھے کہ دھماکہ ہوگیا۔

x

Check Also

فیک نیوز، نفرت آمیز اور ملک مخالف مواد پر روک لگانے کے مطالبہ کی عرضی، ٹوئٹر اور مرکز کو سپریم کورٹ کا نوٹس

واشنگٹن: سپریم کورٹ نے فیک نیوز، نفر آمیز خبر اور ملک مخالف ...