بنیادی صفحہ / عالمی / داعش کا شامی و عراقی علاقوں میں خلافت کا اعلان

داعش کا شامی و عراقی علاقوں میں خلافت کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

اسلامی شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (داعش) نے عراق اور شام میں اس کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں خلافت کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔

داعش کی جانب سے تنظیم کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو ’مسلم امہ کا خلیفہ‘ مقرر کیا گیا ہے۔

داعش نے یہ اعلان انٹرنیٹ پر ایک آڈیو پیغام میں کیا ہے۔

کلِکسرحدی چوکیوں پر داعش کا کنٹرول

کلِکداعش کا اہم سرحدی کراسنگ اور قصبوں پر قبضہ

داعش کے اعلان کے مطابق خلافت کا نفاذ شام کے شہر حلب سے عراق کے شہر دیالہ تک ہے۔ اعلان کے مطابق ابو بکر البغدادی اس علاقے کے رہنما ہوں گے اور ان کو ’خلیفہ ابراہیم‘ کے نام سے پکارا جائے گا۔

آڈیو پیغام میں داعش نے تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئے رہنما سے اطاعت کا حلف لیں اور ’جمہوریت اور دیگر مغربی گندگی کو مسترد کریں‘۔

جس علاقے میں خلافت کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے اس کے نام کے بارے میں داعش کا کہنا ہے کہ اس کا نام ’اسلامی ریاست‘ ہے۔

تکریت کے لیے لڑائی

عراق میں سنّی باغیوں سے شمالی شہر شہر تکریت پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف سرکاری فوج نے شدید لڑائی کے بعد پسپا ہونے کے بعد دوبارہ کارروائیوں کا آغاز کیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج نے سنیچر کو ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور فضائی امداد کے درمیان شہر پر حملہ کیا تھا اور اس شدید مزاحمت پر پسپا ہونا پڑا۔

اس سے پہلے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں جانب کی افواج کو شدید نقصانات اٹھانے پڑے جبکہ سرکاری فوج نے تکریت سے پسپائی کی ہے اور جنوب میں واقع دجلہ شہر کی جانب واپس ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عراق کا کہنا ہے کہ اسے روس سے جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ مل گئی ہے جسے اس نے سنّی باغیوں کے خلاف لڑنے کے لیے منگوایا ہے۔

عراقی سکیورٹی حکام نے کہا کہ ہفتہ کو ملنے والے پانچ سکوئی نامی جنگی طیارے کچھ ہی دنوں میں ملکی فضائیہ میں شامل ہو جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ باقی ماندہ طیاروں کی کھیپ بھی جلد ہی پہنچنے والی ہے۔

دوسری جانب روسی خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ عراق کے ہوائی اڈے پر 10 طیارے پہنچ گئے ہیں۔

عراق کے شمال مغربی علاقوں میں باغیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عراق کو ان جنگی طیاروں کی ضرورت تھی۔

BBC URDU

140629163345_sp_tanque_irak_samarra_624x351_reuters140624100401_isis_624x351_afp_nocredit

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*