بنیادی صفحہ / کیریر اور تعلیمی خبریں / 29جون سے پی یو سی سال دوم کا سپلیمنٹری امتحان

29جون سے پی یو سی سال دوم کا سپلیمنٹری امتحان

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو 3 جون (سالار نیوز) اسمبلی حلقوں سمیت دیگر انتخابات اور ایس ایس ایل سی سپلیمنٹری امتحان کی وجہ سے 8 جون کو شروع ہونے والا پی یو سی سال دوم کا سپلیمنٹری امتحان 29جون تک ملتوی کردینے کیلئے محکمہ پری یونیورسٹی ایجوکیشن نے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔8جون کو ٹیچرس اور گریجویٹ حلقہ سے قانون ساز کونسل کی سیٹ کے لئے انتخابات ہوں گے ۔ اسکے بعد 11 جون کو بنگلورو جئے نگر حلقہ کے اسمبلی انتخابات منعقد ہیں ۔ 12جون تا 28 جون ایس ایس ایل سی کا سپلیمنٹری امتحان ہوگا ۔ اس لئے محکمہ نے پی یو سی سال دوم کے امتحانات 29 جون تک ملتوی کردیئے ہیں ۔ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق 29 جون بروز جمعہ سوشیالوجی،اکاؤنٹنسی اور میتھ میٹکس کا پرچہ ہوگا ۔ 30 جون بروز ہفتہ لاجک، ہوم سائنس ، بیسک میتھس، دوپہر 2.30بجے تمل، تیلگو، ملیالم، مراٹھی، عربک ، فرنچ زبانوں کے پرچے ہوں گے ۔ 2 جولائی بروز پیر ایکنامکس، فزیکس ۔ 3 جولائی بروز منگل آپشنل کنڑا، الیکٹرانکس، کمپیوٹر سائنس اور دوپہر میں انفرمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، ریٹیل، آٹو موبائل، ہیلتھ کیئر، بیوٹی اینڈ ویلنیس کے پرچے ہوں گے ۔ 4جولائی بروز چہارشنبہ صبح کنڑا اور دوپہر کو اردو اور سنسکرت کا پرچہ ہوگا ۔ 5 جولائی بروز جمعرات باٹنی، ہندوستانی سنگیت ، جیالوجی اور دوپہر میں ہندی کا پرچہ ہوگا ۔ 6 جولائی بروز جمعہ تاریخ، نیومرالوجی، بیالوجی کا پرچہ ہوگا ۔ 7 جولائی بروز ہفتہ بزنس اسٹڈی، سائیکالوجی، فزیکس۔ 9 جولائی بروز ہفتہ اسٹیٹ سائنس اور 10 جولائی بروز منگل انگلش کا پرچہ ہوگا ۔ محکمہ پی یو بورڈ کے مطابق پی یو سی سال دوم کے سپلیمنٹری امتحان کی فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ 6 جون کردی گئی ہے ۔ طالبات اور والدین کی درخواست کے پیش نظر فیس کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔

 

x

Check Also

کرناٹک اقلیتی محکمہ کی جانب سے صحافتی کورسس میں داخلہ لینے والوں کے لیے خصوصی مراعات

بھٹکل: 17 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت کی جانب سے ...