بنیادی صفحہ / صوبائی / ساتویں سے دسویں تک کے امتحانات کی تاریخ 20 اپریل کے بعد طے ہوگی؛ اگلے تعلیمی سال کے داخلوں پر بھی محکمہ تعلیمات نے لگائی روک

ساتویں سے دسویں تک کے امتحانات کی تاریخ 20 اپریل کے بعد طے ہوگی؛ اگلے تعلیمی سال کے داخلوں پر بھی محکمہ تعلیمات نے لگائی روک

Print Friendly, PDF & Email

بنگلور: 26 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) محکمہ تعلیمات کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ساتویں سے دسویں تک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ 20 اپریل کے بعد ہی طے ہونگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تمام امتحانات کو 31 مارچ تک کے لیے ملتوی کیا گیا تھا لیکن وزیر اعظم کی جانب سے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے حکم کے بعد حکومت کی جانب سے نیا بیان سامنے آیا ہے۔

اس بیان میں جہاں امتحانات کی تاریخ کو 20 اپریل کے بعد طے کیے جانے کی بات کہی گئی ہے وہیں اسکولوں میں تعلیمی سال 2020-21 کے داخلوں پر بھی روک لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں ریاستی وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایس ایس ایل سی امتحانات کی منسوخی کے تعلق سے بے بنیاد پیغامات بھیجے جارہے ہیں جوکہ بالکل ہی غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایس ایس ایل سی امتحانات کو منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

ریاستی وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پی یو سی دوم کا آخری امتحان اور ایس ایس ایل سی کا امتحان ملتوی کیا گیا تھا ان دونوں امتحانات کی تاریخوں کا اعلان اپریل کو لاک ڈؤن ختم ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ یہ امتحانات منسوخ نہیں ہونگے۔ انہوں نے غلط پیغامات بھیجنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی بات کہی ہے۔

 

x

Check Also

ریاست میں آج کورونا کے مزید پانچ معاملات؛ تعداد بڑھ کر 88 کو پہنچی

بینگلور: 30 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس ...