بنیادی صفحہ / صوبائی / سدارامیا حکومت کے منصوبوں کو مخلوط حکومت نے آگے بڑھایا ہے: پٹا رنگا شٹی

سدارامیا حکومت کے منصوبوں کو مخلوط حکومت نے آگے بڑھایا ہے: پٹا رنگا شٹی

Print Friendly, PDF & Email

چامراج نگر:11؍جولائی (سالارنیوز) سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کی قیادت والی سابقہ کانگریس حکومت کے تمام منصوبوں کو وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے آگے بڑھایا ہے۔ حالیہ بجٹ میں کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے کسی بھی وزیر یا رکن اسمبلی کے انتخابی حلقہ کو نظر انداز نہیں کیا ہے۔ یہ بات ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات سی پٹا رنگا شٹی نے کہی ۔ انہوں نے یہاں شہر کے بنجارہ ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے شروع کئے گئے والدین اور اساتذہ کے کوآپریٹیو ادارے کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ چامراج نگر کیلئے پچھلی سدارامیا قیادت والی کانگریس حکومت کے دوران کئی ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ جاری کیا گیاتھا۔اس مرتبہ مخلوط حکومت کے بجٹ میں بھی انہیں منصوبوں کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے پچھلے بجٹ کے ساتھ ساتھ نئے طور پر 8؍ ہزار روپئے کا بجٹ فراہم کیا ہے کسی بھی صورت میں چامراج نگر کو نظر انداز نہیں کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ ضلعی مرکز میں فی الحال لاء اور اگریکلچر کالج کے قیام کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ اسپتال کی تعمیر کیلئے کام شروع ہوچکا ہے۔ ضلعی مرکز سمیت چاروں تعلقوں کی مجموعی ترقی کیلئے ترجیح دی جارہی ہے۔ریاست بھر میں پہلی مرتبہ بنجارہ اسکول کے بچوں اور والدین کی سہولت کیلے کوآپریٹیو سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی اس طرح کی کوآپریٹیو سوسائیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جاناچاہئے جس سے طلبہ اور والدین کو فائدہ پہنچے گا۔ اس موقع پر تحصیلدار پرندر، کے ایس آر ٹی سی آفیسر اشوک کمار، ڈاکٹرپر شوتم اور دیگر موجود تھے۔

x

Check Also

مہادائی معاملے میں تبادلہ خیال کرنے کے بعد اپیل دائر کرنے کا فیصلہ دستور کی نقل جلا کر ہمارے عظیم لیڈروں کی بے حرمتی کی گئی ہے: جی پرمیشور

ٹمکور:15؍ اگست (سالارنیوز) مہادائی ندی کے پانی کے معاملے میں آبی تنازعہ ...