بنیادی صفحہ / صوبائی / کرناٹک کے علاحدہ پرچم کی تجویز مرکز کو روانہ کی جائے گی۔ سدارامیا

کرناٹک کے علاحدہ پرچم کی تجویز مرکز کو روانہ کی جائے گی۔ سدارامیا

Print Friendly, PDF & Email

بنگلور۔8؍مارچ(سالار) ریاست کرناٹک ہندوستان کی پہلی ریاست ہوگی جس کا اپنا خود کا پرچم ہوگا۔ وزیراعلیٰ سدارامیا نے علاحدہ پرچم کا ڈیزائن تیار کرنے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کی جانب سے تیارکردہ نئے پرچم کو آج منظوری دے دی ہے۔ تاہم اس پرچم کو کرناٹک کے لئے اپنانے کا انحصار مرکزی حکومت کی منظوری پرہے۔ یہاں کنڑا حامی تنظیموں کے ساتھ اجلاس کے بعد اپنے سرکاری رہائشی دفتر کرشنا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ علاحدہ ریاستی پرچم کی تجویز جلد از جلد مرکزی حکومت کو روانہ کی جائے گی، اس سے قبل اس خصوص میں ریاستی کابینہ کی منظوری حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ دستور میں ایسی کوئی وضاحت نہیں ہے کہ ریاستوں کا علاحدہ پرچم نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے بتایاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے ایک طویل عرصہ سے اس سلسلہ میں مطالبہ کیاجاتارہاتھا اور آج اس کی منظوری عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرناٹک کے پرچم میں تین رنگ ہوں گے ۔ زرد رنگ اوپر ہوگا جبکہ درمیان میں سفید اور نیچے کے حصہ میں لال رنگ ہوگا۔ سفید رنگ پر ریاستی نشان ہوگا۔ انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ جمہوری نظام میں قومی پرچم ہمیشہ سپریم اور ریاستی پرچم سے اوپر ہی رہے گا۔ اس سلسلہ میں حکومت کرناٹک نے ایک نورکنی کمیٹی تشکیل دی تھی اس کمیٹی نے ریاستی پرچم کے ڈیزائن سمیت اپنی رپورٹ بھی حکومت کو پیش کردی ہے۔ محکمہ کنڑا اینڈ کلچر کے پرنسپل سکریٹری اس کمیٹی کی قیادت کررہے ہیں۔ پچھلے سال ماہ جون میں تشکیل دی گئی اس کمیٹی میں مشہور کنڑا مصنف اور صحافی پاٹل پٹپا اور سماجی کارکن بھیمپا گنڈپا گداوا بھی شامل ہیں۔

x

Check Also

منظم سازش کے تحت میرے خلاف لوک آیکتہ میں کی گئی شکایت :عبیداللہ شریف

کرناٹک کے کانگریس لیڈر عبیداللہ شریف نے کہاکہ ان کے خلاف منظم ...