بنیادی صفحہ / صوبائی / شوبھا کو وزارت: ایڈی یورپا کی سفارش پر غور نہیں ہوا

شوبھا کو وزارت: ایڈی یورپا کی سفارش پر غور نہیں ہوا

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو:2 جون 2019(سالارنیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا کوجمعرات کو ہزیمت اٹھانی پڑی اسلئے کہ اڈپی،چکمگلور سے منتخب رکن پارلیمان شوبھاکرندلاجے کو مرکزی وزارت میں لینے ان کی سفارش پر غور نہیں کیا گیا- ایڈی یورپا نے پارٹی کی ریاستی شاخ کی خواتین شاخ کے مطالبے کی تائید کی تھی کہ کرندلاجے کو وزارت سے نوازا جائے اس لئے کہ وہ ریاست میں بی جے پی سے منتخب ہونے والی واحد خاتون رکن پارلیمان ہیں اور انہوں نے انہیں دی گئی ہر ذمہ داری کو بحسن و خوبی نبھایا- انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ انہیں مناسب انعام سے نوازے گی-ایڈی یورپا نے کہا تھا کہ یہ پیغام پہنچانے کے لئے وہ حلف برداری کی تقریب سے پہلے پارٹی کے مرکزی لیڈروں سے ملاقات کریں گے- گو ایڈی یورپا چہارشنبہ سے دہلی میں رہے لیکن وزراء کی فہرست میں کرندلاجے کا نام نظر نہیں آیا- یہ رپورٹس تھیں کہ ایڈی یورپا نے پوس گدے گوڈا کے نام کی بھی سفارش کی تھی جس پر غور نہیں کیا گیا ریاست کے سیاسی حلقوں میں اسے ایک اشارے کے طورپر دیکھا جارہا ہے کہ مرکزی لیڈر شپ ریاستی لیڈروں بشمول ایڈی رپورپا کی سفارشات پر غور نہیں کرے گی جب اہم فیصلے کرنے کا وقت آئے- یہ نوٹ کیا جاسکتا ہے کہ پچھلے موقع پر بھی مرکزی لیڈر شپ نے دو لوک سبھا سیٹوں بشمول بنگلورجنوب کے پارٹی کی ریاستی یونٹ کی سفارشات کو قبول نہیں کیاتھا- دریں اثناء ایڈی یورپا کے قریبی لیڈروں کا استدلال ہے کہ ریاستی یونٹ کی جانب سے وزارتی عہدوں کے تعلق سے سفارشات کو نظر انداز کرنا غیر معمولی نہیں، انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب وزارت کی توسیع ہوگی تو کرندلاجے کے لئے مواقع ہے-

x

Check Also

راحت پیکیج کے حوالہ سے پی ایم مودی کی خاموشی! سدا رمیا نے کیا ناراضگی کا اظہار

بنگلور: کانگریس کے سینیئر رہنما اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدا ...