بنیادی صفحہ / صوبائی / گوری لنکیش کے قتل کا معاملہ سی بی آئی کے طرز پر جانچ ہوگی: آر کے دتّہ

گوری لنکیش کے قتل کا معاملہ سی بی آئی کے طرز پر جانچ ہوگی: آر کے دتّہ

Print Friendly, PDF & Email

بنگلور ( بھٹکلیس نیوز ):۔ ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آر کے دتّہ نے کہا کہ صحافی اور متفکر گوری لنکیش کے قتل کی جانچ سی بی آئی کے طرز پر ہوگی اور بہت جلد ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایاکہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیکر جانچ کی جارہی ہے اور کئی زاویوں سے بھی جانچ ہورہی ہے ۔یہ قتل ایک پیشہ ور ملزم سے کرایا گیا ہے اور یہ قتل کرناٹک کے مشہور ڈاکٹر ایم ایم کلبرگی کے قتل کے موافق ہے۔ اس لئے فورینسک سائنس لیباریٹری ( ایف ایس ایل ) کے افسران اور ماہرین نے بھی گوری لنکیش کے مکان کو جاکر چھان بین کی ہے۔ گوری لنکیش کے پوسٹ مارٹم کے موقعہ پر جسم سے تین گولیاں نکالی گئی تھیں اور یہ گولیاں بھی کلبرگی کے جسم سے نکالی گئی گولیوں سے میل کھاتی ہیں۔ ابھی تک جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ممبئی یا پونا سے قاتل کو بلایا گیا تھا اور اس کے ذریعہ قتل کرایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ سی بی آئی میں جوائنٹ ڈائرکٹر کے طور پر کام کیا ہے اور کئی قتل کے معاملات کا سراغ لگا کر کئی ملزمو ں کو بھی گرفتار کیا تھا۔ ان کے تجربہ کی بنیاد پرجانچ جاری ہے۔اب خود دتّہ اس معاملہ کی جانچ کریں گے اور خصوصی جانچ ٹیم ( ایس آئی ٹی ) کو کئی تجاویز اور مشورے دیں گے۔ اس جانچ کے لئے دتّہ نے کئی شرائط حکومت کے سامنے رکھے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہو یا وزیر داخلہ ایس آئی ٹی کو کوئی حکم یا مشورہ نہیں دے سکتے۔ جانچ کی تفصیلات صرف وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ کو ہی دی جائے گی۔ اس معاملہ میں کوئی بھی مداخلت نہیں کرسکتا اور نہ ہی کسی افسران پر دباؤ ڈالا جاسکتا ہے۔ معاملہ کی جانچ کرنے کے لئے کسی بھی وقت کوئی بھی عوامی نمائندہ یا افسر کوحراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے اور اس موقعہ پر کوئی بھی سیاسی دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا۔ کسی بھی جانچ افسر کو کہیں بھی جانچ کے لئے بھیجا جاسکتا ہے اور ان شرائط کو مان لیا ہے۔دتّہ نے ایس آئی ٹی کی ٹیم میں سے 19جانچ افسران کو لیکر پانچ ٹیمیں بنائی ہیں۔ ایک ٹیم اس معاملہ میں تمام پیشہ ورملزموں کے بارے میں فہرست تیارکرے گی ۔دوسری ٹیم پوچھ تاچھ کرے گی اور تیسری ٹیم ملزموں کی اطلاع پر دیگر ملزموں کو گرفتار کرے گی۔ چوتھی ٹیم ملزموں کی تلاش میں چھاپے مارے گی اور پانچویں ٹیم بنگلور میں ہی رہ کر جانچ کرے گی۔

x

Check Also

’’ مجھے ٹیپو سلطان تقاریب میں شرکت کی دعوت نہ دی جائے ‘‘: اننت ہیگڈے

بنگلورو ۔ /21 اکٹوبر (ایجنسی) مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے حکومت ...