بنیادی صفحہ / صوبائی / پشچما واھانی اسکیم پر جلد ہی تفصیلی رپورٹ مرتب ہو گی:رماناتھ رائے

پشچما واھانی اسکیم پر جلد ہی تفصیلی رپورٹ مرتب ہو گی:رماناتھ رائے

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز،3دسمبر،2017

منگلور(پی ٹی ائی)ریاستی وزیر برائے جنگلات و ماحولیات بی رماناتھ نے بتایا کے ساحلی اضلاع بھر میں مغرب کی جانب بہنے والی ندیوں کے لئے چیک ڈیمس کی تعمیر پر ایک تفصیلی رپورٹ پشچما واہنی اسکیم پر جلد ہی مرتب کی جائے گی ۔یہاں جنوبی کنڑا ضلع پنچایت دفتر میں طلب کردہ کے ڈی پی اجلاس میں افسران کے روبرو  رماناتھ رائے نے یہ جانکاری رکھی اور بتایا کہ 300کروڑ کے تخمینہ کے پراجیکٹ پر تفصیلی رپورٹ کابینہ کے روبرو پیش کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ کے کسانوں کی مدد اور پینے کے پانی کے مسلئہ کو حل کر نے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر حکومت نے اس اسکیم کے لئے 100کروڑروپئے جاری کیے تھے اور اس اسکیم کا اہم مقصد ساحلی کرناٹک کے عوام کو سال بھر پینے کے پانی کویقینی بنانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ چھوٹی آب پاشی نے مشورہ دیا ہے کے جنوبی کنڑا اور اڈپی اضلاع میں اسکیم کے تحت 11چیک ڈیم تعمیر کئے جائیں گے تا کہ ندیوں کے پانی کو ضائع ہو نے سے بچایا جائے۔

 

 

x

Check Also

ہبلی کی نئی کورٹ عمارت ملک بھر کے لئے مثالی۔جگدیش شٹر

ہبلی۔11؍اگست (سالار) اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے کہا کہ ہبلی ...