بنیادی صفحہ / صوبائی / پی یو سی سال دوم کے امتحانات میں ریاست کے اطمینان بخش نتائج

پی یو سی سال دوم کے امتحانات میں ریاست کے اطمینان بخش نتائج

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز ؍ یکم مئی،2018

بنگلور؍ (ذرائع )  مارچ میں ہوئے پی یو سی دوم امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، اس مرتبہ بھی لڑکیوں نے لڑکوں پر بازی مارلی ہے۔ اس مرتبہ نتائج کامجموعی فی صد 59.56فی صد رہا ، جنوبی کنڑا کے نتائج 91.49فی صد کے ساتھ سرفہرست رہے، جبکہ چکوڈی 52.20فی صد نتائج کے ساتھ آخر ی مقام پر رہا، اس مرتبہ کل 6,85,713 طلبا میں 4,08,421 طلبانے کامیابی حاصل کی ہے۔

پچھلے سال کے مقابلہ میں اس مرتبہ نتائج 7فیصد زیادہ رہے آج صبح گیارہ بجے ریاست کے تمام پی یوکالجوں میں نتائج کا اعلان کردیاجائے گا۔

بنگلورو میں منعقد ایک اخباری کانفرنس میں نتائج کا اعلان کرتے ہوئے پی یو ایجوکیشن بورڈ کی ڈائرکٹر پی شیکھا نے کہاکہ دوبارہ جانچ کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 14مئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس امتحان میں شرکت کرنے والے 3,49,592لڑکوں میں سے 1,82,852کامیاب رہے (52.30فیصد) امتحان دینے والے 3,36,121لڑکیوں میں سے 2,25,569 کامیاب ہوئے ہیں ،نتیجہ 67.11فی صدرہا۔

پی یوسی سال دوم میں ناکام ہونے والے طلبہ کے لئے ضمنی امتحان کی تاریخ 8؍ جون تا 20؍ جون طے کی گئی ہے۔ امتحان فیس بھرنے کے لئے آخری تاریخ 15؍ مئی ہے۔ ضمنی امتحان لکھنے والے طلبہ کے لئے الگ الگ زمرہ سے فیس طے کی گئی ہے۔ ایس سی، ایس ٹی اور اے زمرے کے طلبہ کے علاوہ دیگر طلبہ کو فی مضمون 140؍ روپئے فیس طے کی گئی ہے۔ دو مضامین کے لئے 270؍ روپئے ، تین یا زائد مضامین کے لئے 400؍ روپئے فیس مقرر کی گئی ہے۔ پہلی بار ضمنی امتحان لکھنے والے طلبہ کے لئے 175؍ روپئے ، دوسری بار اور تیسری بار لکھنے والوں کے لئے 350؍ روپئے فیس مقرر کی گئی ہے۔ جوابی پرچے کی نقل حاصل کرنے کے لئے بھی گنجائش ہے۔ جوابی پرچہ اسکیان کاپی حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 7؍ مئی ہے۔ طے شدہ تاریخ اور دن کے بعد فی مضمون 530؍ روپئے جرمانہ کے ساتھ فیس ادا کرنا ہوگا۔ جوابی پرچہ کی دوبارہ جانچ کا موقع بھی رہے گا ۔ جوابی پرچہ کے دوبارہ جانچ کے لئے عرضی داخل کرنے کی آخری تاریخ 14؍ مئی ہے۔ جوابی پرچہ کی دوبارہ جانچ کے لئے فی مضمون 1670؍ روپئے فیس ادا کرنا ہوگا۔

اس عمل سے کامیاب ہونے والے طلبہ آئندہ کی تعلیم اور ناکام ہونے والے طلبہ آئندہ کے امتحان کے لئے عرضی داخل کرنے کی خاطر دوبارہ جانچ کے نتیجہ کا انتظار نہ کریں۔ اس طرح دوبارہ جانچ کے بعد نتائج کو پی یو محکمہ کے  www.puc.kar.nic.in ویب سائٹ پر ڈال دیا جائے گا۔

 

x

Check Also

فلور ٹیسٹ کے دوران تلخ کلامی، کمار سوامی بولے۔ اپوزیشن کو حکومت گرانے کی جلد بازی کیوں؟

کرناٹک اسمبلی میں کانگریس۔ جے ڈی ایس کی تحریک اعتماد پر بحث ...