بنیادی صفحہ / صوبائی / کورونا وائرس کا خوف: بیلگاوی میں چھ ہزار مرغیاں زندہ دفنا ئی گئیں

کورونا وائرس کا خوف: بیلگاوی میں چھ ہزار مرغیاں زندہ دفنا ئی گئیں

Print Friendly, PDF & Email

بیلگاوی: کرناٹک کے بیلگاوی میں کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے پولٹری فارم کے مالکان نے تقریباً چھ ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا۔کیونکہ چکن کی قیمتوں میں زبردست کمی آگئی ہے۔

 ضلع بیلگاوی کے گوکاک میں لولا سورو گاؤں میں پیر کی شام پولٹری فارم کے مالکوں نے تقریباچھ ہزار مرغیوں کو دفنا دیا۔فارم کے ایک مالک نظیر مکاندر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خوف سے بازار میں چکن کی مانگ ختم ہو گئی ہے۔فارم مالک نے کہا کہ ہم 50 روپے فی کلوگرام چکن فروخت کر رہے تھے لیکن موجودہ قیمت آٹھ سے دس روپے فی کلو پہنچ گئی ہے تاہم اس قیمت پر بھی کوئی خریدنے کو تیار نہیں۔

 ”انھوں نے کہا ریاست میں ایک کورونا وائرس کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد سے لوگوں نے چکن کھانا بند کر دیاہے۔یہی وجہ ہے کہ چکن کی مانگ میں زبردست کمی آئی ہے۔ اس نے کہا کہ پولٹری فارم کو چلانا کافی مشکل ہو گیا ہے کیونکہ لوگ چکن چھوڑ کر مٹن اور مچھلی کھانا پسند کر رہے ہیں ۔

x

Check Also

ساتویں سے دسویں تک کے امتحانات کی تاریخ 20 اپریل کے بعد طے ہوگی؛ اگلے تعلیمی سال کے داخلوں پر بھی محکمہ تعلیمات نے لگائی روک

بنگلور: 26 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) محکمہ تعلیمات کی طرف سے ...