نئی دہلی،23؍جنوری،2021 (یو این آئی) دو دن تک مستحکم رہنے کے بعد جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے ملا ہے- ملک میں پٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں – ڈیزل کی قیمتیں دہلی کے علاوہ تاریخی لحاظ سے اعلیٰ سطح پر ہیں –
گھریلو مارکیٹ کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول کی قیمت85.45روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی-
چنئی میں اس کی قیمت میں 22پیسہ کا ضافہ ہوا اور ایک لیٹر پٹرول88.07 روپے میں فروخت ہوا-
پٹرول نے ممبئی میں پہلی بار 92روپے اور چنئی میں پہلی بار 88روپے فی لیٹر کو عبور کیا ہے –
بنگلور ومیں ڈیزل کی قیمت79.94جبکہ پٹرول کی قیمت 99.33 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔