بنیادی صفحہ / صوبائی / اگرتلا-بنگلورو ہمسفر ایکسپریس کے پہیے پٹری سے اترے، بڑا حادثہ ٹلا

اگرتلا-بنگلورو ہمسفر ایکسپریس کے پہیے پٹری سے اترے، بڑا حادثہ ٹلا

Print Friendly, PDF & Email

اگرتلا: شمال مشرقی علاقے کو جنوبی ہندوستان سے جوڑنے والی اگرتلا – بنگلورو ایکسپریس کے دو پہئے تریپورہ سرحد کے نزدیک آسام میں شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے لمڈنگ ڈویزن میں آنے والے چرائی باڑی اور کلکلی گھاٹ کے درمیان منگل کی صبح پٹری سے اتر گئے۔

نارتھ ایسٹ ریلوے کے اہم رابطہ عام کے افسر پرنو جیوتی شرما کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطاق یہ حادثہ صبح سوا آٹھ بجے اس وقت ہوا، جب ایک پل پر ریلوے پٹری میں خرابی کی وجہ سے ٹریک کے دو پہئے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ٹرین کے ڈرائیور فوری طور پر حرکت میں آگئے اور ان کی احتیاط کی وجہ سے بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔

شمالی مشرقی سیمانت ریلوے کے افسروں کے مطابق حادثہ راحت ٹرین اور ریلوے انجینئرنگ محکمے کا عملہ بدرپور سے فوری طور پر روانہ ہوا اور حادثے کے شکار ڈبوں کے پہیوں کو پٹری پر واپس لایا گیا۔اس کے بعد ٹرین کو واپس آسام کے چرائی باڑی اسٹیشن لایا گیا اور مسافروں کو سہولت مہیا کرائی گئی۔حادثے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

افسران نے بتایا کہ پٹری کو جلد ہی درست کرلیا جائے گا اور ٹرین خدمت بحال ہو جائے گی۔ ٹرین کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے، لیکن سیکورٹی افسر جلد اس کی جانچ کریں گے۔ ہمسفر ایکسپریس اگرتلا سے صبح پانچ بجے روانہ ہوئی تھی اور اسے دو مئی کو بنگلورو پہنچنا تھا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

x

Check Also

بنگلورو: پولیس مظالم کے شکارمحمد تنویرانصاف کے منتظر، اقلیتی کمیشن نےجاری کیا نوٹس

پولیس مظالم کا شکار بنگلورو کے نوجوان محمد تنویراب انصاف کی راہ ...