بنیادی صفحہ / صوبائی / کرناٹک میں 6 جولائی سے لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں ہے

کرناٹک میں 6 جولائی سے لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں ہے

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 4 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک میں اگرچہ کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے لیکن ریاستی وزیر اعلٰی   کے دفتری ذرائع نے خبر دی ہے کہ ریاست میں 6 جولائی سے لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایک عہدیدار نے ریاست میں کی جارہی قیاس آرائیوں کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں چھ جولائی سے لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم اگلے ایک مہینے تک ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

واضح رہے کہ ریاست میں بڑھ رہے کورونا معاملات کے بعد یہ قیاس آرائیاں ہورہی تھی کہ ریاست میں ایس ایس ایل سی امتحان کے ختم ہونے کے بعد دو ہفتوں کا مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

x

Check Also

بنگلورو کا کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن جعفر شریف کے نام سے منسوب ہوگا ، مہانگر پالیکے میں قرار داد پاس

بنگلورو کے شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں واقع کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن کو ...