مینگلور: 28 فروری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شیموگہ سے مینگلور اپنے اہل خانہ کے ساتھ تفریح منانے آیا 15سالہ ایوب سورتکل کے گوپالا میں سمندری لہروں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مبارک کل سنیچر کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ مینگلور آیا تھا اور آج اپنے رشتہ داروں کے ساتھ سورتکل سمندر میں لہروں کا لطف لے رہا تھا کہ ایک موج اسے اپنے ساتھ لے گئی تاہم اسے ڈوبتا دیکھ کر اس کے والد اسے بچانے دوڑے لیکن وہ خود موجوں کی لپیٹ میں آگئے جنہیں بعد میں ماہی گیروں نے ساحل تک پہنچایا ۔
کافی کوششوں کے بعد مبارک کی لاش بر آمد کی گئی ۔ اس سلسلہ میں سورتکل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔