بنیادی صفحہ / صوبائی / موڈبدری : ممبئی سے لوٹ کر کورنٹائن میں رہنے والے کی موت: خود کشی کا شبہ

موڈبدری : ممبئی سے لوٹ کر کورنٹائن میں رہنے والے کی موت: خود کشی کا شبہ

Print Friendly, PDF & Email

موڈبدری: 21  مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ممبئی سے لوٹنے کے بعد کورنٹائن کیا گیا ایک شخص موڈبدری کے کڑنڈلے میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے اور شبہ ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ شخص 20 مئی کو ممبئی سے لوٹا تھا اور 21 مئی بروز جمعرات کی درمیانی شب موڈبدری تعلقہ کے کڑنڈلے میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ خود کشی کا معاملہ ہے۔  بتایا جارہا ہے کہ دھننجیا اور اس کے دو بھائی ممبئی کے ایک ہوٹل میں کام کر رہے تھے۔ یہ سب بدھ کی رات واپس آئے تھے اور جمعرات کی صبح تقریبا 1 بجے کڈنڈلے کے ایک اسکول میں کورنٹائن کیا گیا تاہم، سہ پہر 3 بجے، دھننجیا مردہ پایا گیا۔معلوم ہوا ہے، دھننجیا اپنی اپنی خستہ حالی پر کافی پریشان رہا کرتا تھا اور اپنے بھائیوں کے ساتھ اس کے بارے میں بات کی تھی۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے منگلورو کے وینلاک کوویڈ 19 اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ متوفی نے اپنے پیچھے اپنی بیوی اور تین بچوں کو چھوڑا ہے۔

x

Check Also

کرناٹک میں اقلیتی کارپوریشن کا بڑا فیصلہ، 23 ہزار خواتین میں 23 کروڑ روپئے بطور قرض تقسیم کرنے کا اعلان

بنگلورو: کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن (KMDC) نے اپنی روایتی اسکیموں کے ساتھ ...