بنیادی صفحہ / صوبائی / مسلمان تعلیم کو زیادہ اہمیت دیں: ایچ کے کمار سوامی

مسلمان تعلیم کو زیادہ اہمیت دیں: ایچ کے کمار سوامی

Print Friendly, PDF & Email

سکلیشپور:4؍دسمبر (سالار نیوز) رکن اسمبلی ایچ کے کمار سوامی نے مسلمانوں کو آواز دی کہ تعلیم کو زیادہ اہمیت دیں اور اس سلسلہ میں مساجد کے ذریعہ بیداری لائیں۔ تعلقہ کے کولہلی گاؤں میں مسجد کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کمار سوامی نے یہ آواز دی اور کہا کہ مسجد اور مدرسہ کا قیام بہتر قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کولہلی گاؤں تعلقہ میں ہم آہنگ مرکز ہے جہاں ہندو مسلم اتحاد کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں جس کی مثال اس تقریب میں کثیر تعداد میں ہندوؤں کی شرکت ہے۔ سابق منسپل صدر ابراہیم یادگار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد مسلمانوں کے لئے اہم مذہبی مراکز ہیں جہاں مذہبی اور سماجی امور کے ساتھ تعلیم کی اہمیت بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی مثال ہمیں پرندوں سے حاصل کرنا چاہئے، کیونکہ کبوتر مندر، مسجد اور گرجا گھروں میں گھر بناتے ہیں، اس موقع پر سید دارمی، حسین دارمی، عزیز دارمی، سابق رکن اسمبلی ایم وشواناتھ، کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر جئے ماروتی، سدیا، ضلع پنچایت نائب صدر سپرادیپ، یجمان، ابراہیم ،مصلیاں و دیگر حاضر رہے۔

x

Check Also

ایس ایس ایل سی امتحان کا ٹائم ٹیبل جاری

بنگلور: 14 دسمبر، 18 (ایجنسی) کرناٹکا سکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے تعلیمی سال ...