بنیادی صفحہ / صوبائی / کمار سوامی ذاتی فائدہ کے لئے عہدہ کااستعمال کررہے ہیں۔ بی جے پی

کمار سوامی ذاتی فائدہ کے لئے عہدہ کااستعمال کررہے ہیں۔ بی جے پی

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو۔ 12؍مارچ (سالارنیوز) ریاستی بی جے پی نے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی پر آج الزام لگایا ہے کہ وہ عہدہ کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے کنبہ کی تجارت کو فروغ دینے بیٹے کو سیاست میں لارہے ہیں۔ بی جے پی نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کمار سوامی اپنے اداکار بیٹے نکھل کمار سوامی کو جے ڈی ایس کے مضبوط قلعہ منڈیا پارلیمانی حلقہ میں اتارکر ان کی کامیابی کو یقینی بنانے دن رات جدوجہد کررہے ہیں۔ بی جے پی کے اس ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے جے ڈی ایس نے زعفرانی پارٹی پردوسری پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کو خریدنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ اس معاملہ میں دونوں پارٹیوں کے درمیان ٹویٹ وار شروع ہوگیا۔ زعفرانی پارٹی نے کہاہے کہ کمار سوامی پہلے اور دوسرے مہینے میں حکومت تشکیل دینے میں مصروف رہے۔ تیسرے اور چوتھے مہینہ میں بیوی انتیا کمار سوامی کو رامنگرم حلقہ سے کامیاب بنانے میں مگن رہے۔ 7ویں؍اور8؍ویں مہینے کے دوران بیٹے کو منڈیا سے کس طرح کامیاب بنانا ہے اس فکر میں رہے۔ ریاستی بی جے پی نے کمار سوامی پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کی کرسی کا استعمال اپنے خاندانی تجارت کی ضرورت کے لئے کررہے ہیں۔ کمار سوامی کی بیوی انیتا رامنگرم حلقہ کی ایم ایل اے ہیں لیکن اسی حلقہ کی ذمہ داری بھی وزیراعلیٰ سنبھالتے ہیں۔ نکھل امبریش کی بیوہ سمالتا کے ساتھ منڈیا سے مقابلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اگر کانگریس نے سمالتا کو منڈیا سے ٹکٹ نہیں دیا تو وہ بی جے پی میں شامل ہوسکتی ہیں۔

x

Check Also

یشونت پور ریلوے اسٹیشن کو میٹرو سے جوڑنے کیلئے اسکائی واک

بنگلور۔16؍اپریل(سالار) یشونت پور میٹرو اسٹیشن اور ریلوے اسٹیشن کے درمیان آمد و ...