بنیادی صفحہ / صوبائی / کے ایس آر ٹی سی بس آتشزدگی میں تباہ ؛ مسافرین محفوظ

کے ایس آر ٹی سی بس آتشزدگی میں تباہ ؛ مسافرین محفوظ

Print Friendly, PDF & Email

کے ایس آر ٹی سی بس آتشزدگی میں تباہ ؛ مسافرین محفوظ
بھٹکلیس نیوز / 08 نومبر، 13
بینگلور / (آئی اے این ایس) کے ایس آر ٹی سی بس میں سوار سترہ مسافرین جمعرات کے دن اس وقت معجزانہ طور پر زندہ بچ نکلے جب سرکاری بس انجن میں خرابی کے سبب آگ حادثے کا شکار ہوگئی ۔ اطلاع کے مطابق بینگلور سے ہاسن جانے والی کے ایس آر ٹی سی کی وائی بھوح بس کا انجن خراب ہونے کی بناء پر بس کو اچانک آگ لگ گئی  تاہم ڈرائیور کی بروقت چوکسی کے باعث ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ اس واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کہا کہ یہ بس 2012 /میں خریدی گئی تھی اور ایک ہی ڈرائیور اس بس کو چلا رہا تھا ۔ چند دن قبل اسے پوری طرح ریپیر بھی کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ ابھی تک صرف 250/کلو میٹر ہی چلی ہے ۔
حال ہی میں آندھرا پردیش کے محبوب نگر میں ہوئے المناک بس آتشزدگی کے حادثہ کے بعد بسوں میں ایمرجینسی ونڈو کو ضروری قرار دیا گیا ہے ۔
KSRTC-BUs

x

Check Also

بی جے پی رکن پارلیمنٹ اننت کمار ہیگڑے نے گاندھی جی کو ’مہاتما‘ کہنے پر کیا اعتراض

اکثر اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر سرخیوں میں رہنے والے بی ...