بنیادی صفحہ / صوبائی / گوری لنکیش قتل کیس : اصل ملزم کی ہوئی شناخت ، ایس آئی ٹی کو ملی پانچ دن کی تحویل

گوری لنکیش قتل کیس : اصل ملزم کی ہوئی شناخت ، ایس آئی ٹی کو ملی پانچ دن کی تحویل

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو : گوری لنکیش قتل کیس میں کرناٹک پولیس نے حراست میں لئے گئے ایک شخص کو اہم ملزم قرار دیا ہے ۔ کے ٹی نوین کمار عرف ہوٹے مانجا کی ضمانت عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے سرکاری وکیل نے عدالت سے کہا کہ ملزم سے پوچھ گچھ کیلئے پولیس کو مزید وقت دیا جانا چاہئے، جس کے بعد بنگلورو مجسٹریٹ کورٹ نے ملزم نوین کو پانچ دنوں کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی ) کی حراست میں بھیج دیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نوین کے پیچھے کچھ ہندو تنظیموں کا بھی ہاتھ ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم ، صحافی گوری لنکیش کے ذریعہ ہند و دیوی دیوتاوں کی نکتہ چینی سے ناراض تھا ۔ پولیس کو شک ہے کہ ملزم نوین یا تو اس قتل کیس میں براہ راست طور پر ملوث ہے یا پھر اس نے قاتلوں کو ہتھیار مہیا کروایا ہے۔

 سرکاری وکیل نے عدالت کو بند لفافے میں جانچ کی تفصیلات بھی دیں ۔ یہ سنسنی خیز معاملہ میں ایک بڑی کامیابی ہے ۔ اس معاملہ میں کرناٹک پولیس نے عدالت سے ملزم کے لائی ڈیٹیکٹرٹسٹ ، برین میپنگ اور نارکو ٹسٹ کی بھی اجازت مانگی ہے۔

خیال رہے کہ سینئر صحافی گوری لنکیش کا بنگلورو میں واقع ان کے گھر پر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا ۔ گوری لنکیش بنگلورو کے راج راجیشوری نگر میں رہتی تھیں ۔ ان کے والد صحافی اور رائٹر پی لنکیش ہیں ۔ اس کے علاوہ گوری لنکیش لنکیش میگزین کی ایڈیٹر بھی تھیں ۔ گوری لنکیش کو ہندتو بریگیڈ کی ناقد کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔

x

Check Also

منظم سازش کے تحت میرے خلاف لوک آیکتہ میں کی گئی شکایت :عبیداللہ شریف

کرناٹک کے کانگریس لیڈر عبیداللہ شریف نے کہاکہ ان کے خلاف منظم ...