بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کرناٹک اسمبلی انتخابات : وزیر اعلی سدا رمیا نے ایگزٹ پولس کا اڑایا مذاق ، بتایا دو دنوں کا انٹرٹینمنٹ

کرناٹک اسمبلی انتخابات : وزیر اعلی سدا رمیا نے ایگزٹ پولس کا اڑایا مذاق ، بتایا دو دنوں کا انٹرٹینمنٹ

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو : کرناٹک کے وزیر اعلی سدا رمیا نے کہا ہے کہ ایگزٹ پولس دو دن کیلئے انٹرٹینمنٹ کے علاہ اور کچھ نہیں ہیں۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں سے کہا کہ ایگزٹ پولس کو لے کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعلی نے پارٹی لیڈروں کو الیکشن کے نتائج کو لے کر مطمئن رہنے کا بھی مشورہ دیا۔

کرناٹک اسمبلی کی 224 میں سے 222 سیٹوں کیلئے ہفتہ کو ووٹنگ ہوئی ۔ یہاں مجموعی طور پر 70 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ۔ یہاں کی جیا نگر سیٹ سے بی جے پی امیدوار بی این وجے کمار کی موت کے بعد اس سیٹ پر الیکشن رد کردیا گیا ۔ جبکہ آر آر نگر اسمبلی حلقہ کے ایک اپارٹمنٹ سے تقریبا 10 ہزار ووٹر آئی ڈی کارڈ برآمد ہونے کے بعد وہاں بھی الیکشن ملتوی کردیا گیا تھا۔

سدا رمیا نے اتوار کی صبح ٹویٹ کیا : ایگزٹ پولس اگلے دو دن کیلئے انٹرٹینمنٹ ہیں ، ایگز پولس پر یقین کرنے کا مطلب ویسا ہی ہے کہ جسے تیرنا نہیں آتا ہے وہ کسی کے یہ بتاتے پر یقین کرلے کہ ندی کی اوسط گہرائی چار فٹ ہے اور وہ پیدل چل کر ندی پار کرسکتا ہے ۔ یاد رکھئے 6+4+2 کا اوسط 4 ہوگا ، لیکن چھ فٹ کی گہرائی پر آپ ڈوب جائیں گے۔

x

Check Also

ضلعی انچارج وزیر آر وی  دیش پانڈے کے ہاتھوں  کراولی میراتھن کا افتتاح

کاروار: 9 دسمبر،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کراولی اتسوا کے چلتے ضلعی انچارج ...