بنیادی صفحہ / صوبائی / انتخابی مہم کے لئے کانگریس دیگر پارٹیوں کی نقل نہیں کرے گی۔ پرمیشور ہم اپنی حکمت عملی خود تیارکریں گے۔ ایک ہی کنبہ کے دو افراد کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا

انتخابی مہم کے لئے کانگریس دیگر پارٹیوں کی نقل نہیں کرے گی۔ پرمیشور ہم اپنی حکمت عملی خود تیارکریں گے۔ ایک ہی کنبہ کے دو افراد کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو۔ یکم دسمبر (سالار نیوز) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی ( کے پی سی سی) صدر ڈاکٹر جی۔ پرمیشور نے آج کہاکہ آئندہ ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے ذریعہ پارٹی کو دوبارہ اقتدار پرلانے کانگریس کو کسی بھی پارٹی کی یاترا کے نمونہ کی ن نقل کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے سال 2018 میں اسمبلی کے لئے ہونے والے انتخابات کے لئے کانگریس اپنی حکمت عملی خود تیارکرے گی۔ ویسے تو کانگریس کی انتخابی یاترا ’’گھر گھر کانگریس ‘‘ جاری ہے۔ اس معاملہ میں کانگریس کو دیگر پارٹیوں کی نقل کرنے کی ضرورت نہیں۔ کے پی سی سی دفتر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی پارٹی جو یاترا نکالی ہے اسی طرح کی یاترا کانگریس کو نکالنے کی ضرورت نہیں۔ ہم ریاست کی عوام سے ملاقات کریں گے لیکن دیگر پارٹیوں کی طرح یاترا نکال کر نہیں۔ ان سے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے پرمیشور نے کہاکہ سابق رکن پارلیمان رمیا اس مرتبہ اسمبلی چناؤ لڑنے کا اعلان خود نے نہیں کیا ہے۔ اس معاملہ میں پارٹی نے بھی ابھی کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رمیا پارٹی کے کس لیڈر سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں ہمیں معلوم نہیں۔ ڈاکٹر پرمیشور نے آج اپنے اعلان کو دوہراتے ہوئے کہاکہ اگلے اسمبلی چناؤ وہ اپنے آبائی اسمبلی حلقہ کورٹ گیرے سے ہی لڑیں گی۔ ایک ہی کنبہ کے ایک سے زیادہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیئے جانے سے متعلق کئے گئے سوال کا غصہ میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایک ہی کنبہ کے ایک ہی امیدوارکو ٹکٹ دینے ضابطہ ہے۔ پارٹی ہائی کمان نے یہ ضابطے بنائے ہیں۔ ان ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

 

x

Check Also

کمار سوامی کی حلف تقرب میں شامل ہوں گے راہل ۔سونیا; کابینہ پر فیصلہ آج

کرناٹک میں بدھ کو سی ایم کے عہدے کا حلف لینے جا ...