بنیادی صفحہ / صوبائی / ڈاکٹر حافظ کرناٹکی کی قیادت میں ایک وفد کی سا بق  اسپیکر جناب ڈی، یس شنکر مورتی اور نو منتخب ایم یل سی  ڈی، یس ارون سے ملاقات

ڈاکٹر حافظ کرناٹکی کی قیادت میں ایک وفد کی سا بق  اسپیکر جناب ڈی، یس شنکر مورتی اور نو منتخب ایم یل سی  ڈی، یس ارون سے ملاقات

Print Friendly, PDF & Email

شیموگہ: 30 دسمبر،2021 (راست)  قومی ادبِ اطفال انعام یافتہ شاعر و ادیب ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی کے ہمراہ ایک وفد نے سابق اسپیکر حکومت ِ کرناٹک جناب شنکر مورتی اور نو منتخب ایم یل سی  ڈی، یس ارون سے ملاقات کی۔ اس وفد میں ڈاکٹر سی، آر، نصیر احمد پلاننگ کمیشن ممبر، کنّڑا صحافتی تنظیم کے علاقائی صدر جناب ہچرایپّا، باپوجی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ جناب پاپیّا، جناب شفیع اللہ شیموگہ، جناب انو صاحب، ایچ،کے فاؤنڈیشن کے صدر جناب فیاض احمد صاحب، جناب سہیل صاحب اور پرجاونی اخبار کے نمائندے جناب نوین صاحب شامل تھے۔ سبھی لوگوں نے  جناب شنکر مورتی کے لائق فرزند نو منتخب ایم یل سی  شیموگہ ڈی،یس ارون کو اور ان کے والد کو مبارکبادی دی اور ان کا اعزاز کیا۔

ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی  نے حب الوطنی کے نغموں کی اپنی کتاب  ” سازِ وطن  ” ایم یل سی  شیموگہ  ڈی، یس ارون کو پیش کی۔ اس موقع سے گفتگو کرتے ہوئے  ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی  نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں آپ کو یم یل سی کا ایلکشن جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اس کے بعد ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی نے جناب شنکر مورتی کو مخاطب کرکے کہا کہ بیٹے کی جیت کی مبارک آپ بھی قبول کیجیئے۔ انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جناب شنکر مورتی جی آپ کے بیٹے نے کسی بھی طرح کے ہنگامے کے بغیر ایم،یل، سی  کا ایلکشن جیت کر کے ثابت کردیا کہ انسان کے اندر خوبی ہو اور انسانیت ہو تو وہ خاموشی سے اور نہایت شرافت سے بھی ایلکشن جیت سکتا ہے۔ ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی نے دورانِ گفتگو کہا کہ ہمارے نو منتخب ایم یل سی نئے جوش و جذبے سے کام کریں گے۔ اور تعلیم و تعلّم سے متعلّق اساتذہ اور طلبا کے جو مسائل درپیش ہیں۔ انہیں دور کرنے میں اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔ اور ہر تعلیمی ادارے اور انسٹی ٹیوٹ کو صرف اور صرف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور اسکول و کالج اور یونیورسٹی کی نظر سے دیکھیں۔

جناب شنکر مورتی نے ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی کی گفتگو میں حصّہ لیتے ہوتے کہا کہ آپ لوگ مجھے برسوں سے جانتے ہیں۔ یہ بڑی بات ہے کہ آپ سبھی لوگوں نے میرے بیٹے کو اپنا پیار اور آشرواد دیا۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ وہ آپ کی امیدوں پر کھرا اترے گا۔

اس موقع سے گفتگو کرتے ہوئے داونگیرے کے سماجی کارکن ڈاکٹر سی،آر، نصیر احمد نے کہا کہ سب سے پہلے میں نو منتخب ایم یل سی  ڈی، یس ارون صاحب اور ان کے والد صاحب سابق اسپیکر حکومتِ کرناٹک جناب شنکر مورتی صاحب کو اس کامیابی پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے شنکر مورتی صاحب کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کے لئے قابلِ اطمینان بات ہے کہ آپ کا لائق بیٹا آپ کے سامنے ایم،یل،سی  بنا۔ یہ آپ کے لئے پڑھے لکھے طبقے کی طرف سے ایک سوغات ہے۔ اس میں  ایم یل سی  جناب ارون صاحب کے لئے روشن مستقبل کا اشارہ پوشیدہ ہے۔ سچ پوچھئے تو آپ کی سادگی ہی آپ کی طاقت ہے۔ یہ سادگی ہی آپ کو عوام سے جوڑتی ہے۔

باپوجی  ایجوکیشن  انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ جناب پاپیّا نے کہا کہ آپ نے کم عمری کے باوجود جس طرح سیاست میں قدرم رکھا ہے۔ اور کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے آپ کی صلاحیتوں اور عوامی مقبولیت کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ امید ہے کہ آپ عوام کی امیدوں پر کھرے اتریں گے۔ نو منتخب ایم یل سی  ڈی، یس ارون صاحب نے لوگوں کی محبتوں کو دل سے قبول کیا اور سبھوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں سو کتابوں کے مصنف سے مل رہا ہوں۔ آپ نے بال ساہتیہ پرسکار لے کر ہماری ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ میں ۶/ جنوری کو اپنے عہدے کا حلف لینے جارہا ہوں اس کے بعد میں گلشنِ زبیدہ میں حاظر ہونے کی پوری کوشش کروں گا۔

حاظرینِ مجلس اس وقت بہت مسرور نظر آئے جب نو منتخب ایم یل سی  ڈی، یس ارون صاحب  اور ان کے والد شنکر مورتی صاحب نے سبھوں کا نام لے لے کر انہیں مخاطب کیا اور کہا کہ آپ اطمینان رکھیں ہم کام کرکے دکھائیں گے۔

اس نشست کا اختتام جناب ہچرایپّاصاحب کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے اپنے شکریہ والی گفتگو میں کہا کہ جناب  ایم، یل، سی صاحب آپ نے پہلا قدم پر جو کامیابی حاصل کی ہے اس سے مجھے یقین ہوگیا ہے کہ آپ بہت جلد اونچے مقام پر فائز ہونگے۔ ہماری یہ خواہش بھی ہے کہ آپ جیسے پڑھے لکھے  اور کھلے دل کے نوجوان سیاست میں اونچے مقام تک پہونچیں تاکہ دیش کا مستقبل روشن ہو۔ میں سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اس معنی خیز استقبالیہ پروگرام میں حصّہ لیا اور بہتر سے بہتر کام کرنے پر اپنی اپنی آمادگی اور عہد کا اقرار و اظہار کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*